جعلی سروے نواز لیگ کی ڈوبتی کشتی نہیں بچا سکتے ،ان میں عوام کا سامنا کرنے کی سکت نہیں غباروں سے ہوا نکل چکی ، 25جولائی سے پہلے ہی لیگیوں کا دھڑن تختہ ہو جائیگا:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
جعلی سروے نواز لیگ کی ڈوبتی کشتی نہیں بچا سکتے ،ان میں عوام کا سامنا کرنے کی سکت نہیں غباروں سے ہوا نکل چکی ، 25جولائی سے پہلے ہی لیگیوں کا دھڑن تختہ ہو جائیگا:عبدالعلیم خان
این اے129میں پی ٹی آئی کے درجنوں جلسے ، اہم شخصیات کی شمولیت و حمائیت کا اعلان
عبدالعلیم خان کاگھوڑی ڈانس سے استقبال ، کامیابی پر نہاری ہاؤس کا مفت ناشتے کا اعلان
لاہور۔4جولائی:۔( )تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور لاہور سے این اے129اور پی پی158و پی پی162سے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جعلی سروے اور من گھڑت تجزیے نواز لیگ کی ڈوبتی کشتی نہیں بچا سکتے ، شہباز زشریف میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں اسی لیے گاڑی سے باہر نکلنے کا رسک نہیں لیا ،این اے131اور این اے129میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہوا کا رخ بدل چکا ہے ہمارے سیاسی مخالفین کے غباروں سے ہوا نکل چکی اور انشاء اللہ25جولائی سے پہلے ہی لیگیوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا ، این اے129میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کے ملک و قوم کا وقت اور پیسہ برباد کیا اور قومی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند میگا منصوبوں کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کیے رکھا اب عوام ہر گز ان کو ووٹ نہیں دینگے اور25جولائی کا دن عمران خان اور ان کی ٹیم کی کامیابی کی نوید سنائے گا ،انہوں نے کہا کہ لاہور میں تحریک انصاف کو نفسیاتی برتری حاصل ہو چکی ہے جگہ جگہ عوام والہانہ خیر مقدم کر رہے ہیں جبکہ لیگی منہ چھپاتے پھرتے ہیں ،اُن کے اپنے ساتھی ان کو تیزی سے خیر باد کہہ رہے ہیں ، عبدالعلیم خان نے این اے129کی یونین کونسل186میں منو گجر اور شیخ نفیس ،یونین کونسل124میں ملک اسلم ڈوگر اور دھرمپورہ میں رانا وحید کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا جہاں اہم شخصیات نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عبدالعلیم خان، شعیب صدیقی اور میاں افتخار کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ،این اے129کی پی پی158میں امام بارگاہ کے متولی بادشاہ شاہ نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،مختلف جگہوں پر عبدالعلیم خان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے گھوڑی ڈانس کیا گیا جبکہ مقامی نہاری ہاؤس نے پی ٹی آئی کی کامیابی کی صورت میں 26جولائی کی صبح مفت ناشتہ تقسیم کرنے کا اعلان کیا جبکہ کارکنوں نے جگہ جگہ ٹولیوں کی شکل میں پارٹی نغموں پر رقص کیا۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں