عوام کھوٹے اور کھرے کا فرق جان چکے ، کپتان نے قوم کو شعور دے دیا:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
عوام کھوٹے اور کھرے کا فرق جان چکے ، کپتان نے قوم کو شعور دے دیا:عبدالعلیم خان
عمران خان سادگی کی نئی مثال قائم کرینگے ،پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے
لاہور۔2اگست:۔( )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی22سالہ طویل سیاسی جدوجہد کے باعث عوام کھوٹے اور کھرے کا فرق جان چکے ہیں ، کپتان نے ساری قوم کو وہ سیاسی شعور دیا ہے جو وقت کا اہم ترین تقاضا تھا اور جس کے باعث ملک میں جاری روائتی سیاست اپنے انجام کو پہنچی ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان سرکاری سطح پر سادگی کی نئی مثال قائم کریں گے اور سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ کر استعمال میں لائی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے اکھٹی ہونے والی رقم کی لوٹ مار کا کسی کو حق نہیں اور وقت آ گیا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور اُن سے لوٹا ہوا پیسہ واپس سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے ،عبدالعلیم خان نے مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات کے بعد تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور اس پارٹی کی عددی اکثریت دیکھتے ہوئے ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے بھی اکھٹے ہو رہے ہیں جو نہ صرف مضحکہ خیز بلکہ انتہائی افسوسناک امر ہے ، انہیں خاطر جمع رکھنی چاہیے عوام اُن سے اس کا بھی ضرور بدلہ لیں گے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی لحاظ سے خواری نواز لیگ کے ہر درباری کا مقدر بن چکی ہے،عدالتوں کیخلاف ہرزہ سرائی کو سیاسی جدوجہد قرار دینے والے عوام کی نظروں میں رسوا ہوچکے ہیں،نہال اور دانیال کے بعد طلال کو بھی "نااہل کلب "کی ممبر شپ مل گئی، انجمن تحفظ کرپشن کے ارکان اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بحرانوں سے نکلنے کا راستہ تلاش کرلیا ہے اور انشاء اللہ ملک کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد احتساب کا عمل مزید تیز کرینگے اور مجرموں اور نا اہلوں کا ملک میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور کم سے کم وقت میں زندگی کے مختلف شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لے کر آئیں گے۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں