پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے فرق نہیں پڑتا :عبدالعلیم خان کی گفتگو

پریس ریلیز

عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی آمد ، سپیکرچوہدری پرویز الہی اور یار محمد رند سے ملاقاتیں

پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے فرق نہیں پڑتا :عبدالعلیم خان کی گفتگو

لاہور۔12مارچ:۔۔( )عبدالعلیم خان نے منگل کے روز پنجاب اسمبلی آمد پر سپیکر چوہدری پرویز الہی سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی ،اسمبلی بزنس اور دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ، صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک ، میاں خالد محمود اور چوہدری ظہیر الدین بھی اس موقع پر موجود تھے ،عبدالعلیم خان سے پنجاب اسمبلی میں بلوچستان کے پارٹی کے مرکزی رہنما سرداریار محمد رند نے بھی ملاقات کی ،انہوں نے عبدالعلیم خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اُن کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف امور پر بات چیت کی۔
قبل ازیں پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہم نے 2018کا الیکشن اکیلے ان دونوں پارٹیوں کے خلاف لڑا تھا اور اب ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے جا رہی ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت بلاول بھٹو کی طرف سے میاں نواز شریف کی تیمار داری پر کسی کو اعتراض نہیں ہو سکتا لیکن سیاسی پلیٹ فارم سے ایک دوسرے کیلئے "سافٹ کارنر" بحرہال ہر شہری کیلئے اچنبے کی بات ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان عوام کیلئے آخری امید ہیں اور وہ ملک کی تبدیلی کے سفر کو جاری رکھیں گے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر گزشتہ30برسوں نے ان دونوں جماعتوں نے ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی ،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے مسائل کے حل سے دلچسپی ہے جس کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت دن رات سرگرم عمل ہے، عبدالعلیم خان سے پنجا ب اسمبلی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے بھی ملاقاتیں کیں اور اُن کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔




تبصرے