عمران خان سے ملاقات: جمیعت علمائے پاکستان کا تحریک انصاف کی حمائیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

عمران خان سے ملاقات: جمیعت علمائے پاکستان کا تحریک انصاف کی حمائیت کا اعلان 

قاری زوار بہادر کی قیادت میں وفد کی لاہور میں ملاقات ، عبدالعلیم خان کا اظہار تشکر
لاہور۔21جولائی:۔( ) جمیعت علمائے پاکستان کے صدر قاری زوار بہادر کی قیادت میں مرکزی قائدین کے وفد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے ملک بھر میں تحریک انصاف کی حمائیت کا اعلان کر دیا ہے ، عبدالعلیم خان کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں جے یو پی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی ، جنرل سیکرٹری حافظ احسان الحق نورانی ، مرکزی سیکرٹری مذہبی امور مولانا تصدق حسین ، صدر لاہور ملک بشیر احمد نظامی ، نائب صدر لاہور پیر غلام رسول چیف آرگنائزرعلامہ رشید احمد رضوی ،سیکرٹری اطلاعات ملک محبوب الرسول قادری ،صوبائی نائب صدر حافظ محمد سلیم اعوان ،مرکزی فنانس سیکرٹری محمد ارشد مہر اور جنرل سیکرٹری لاہور حافظ لیاقت علی رضوی اس موقع پر موجود تھے ،تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے جمیعت علمائے پاکستان کے اکابرین کا تحریک انصاف کی غیر مشروط حمائیت پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ وقت کی آواز ہے کہ پاکستان کو کرپشن اور کرپٹ مافیا سے نجات دلانے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں اور جے یو پی کی قیادت نے یہ قدم اٹھا کر انتہائی مستحسن فیصلہ کیا ہے جس پر ہم اُن کے مشکور ہیں ۔
***

تبصرے