عمران خان نے قوم کو سراٹھا کر جینا سکھا دیا ، عوام کی امیدیں پوری کریں گے :عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

عمران خان نے قوم کو سراٹھا کر جینا سکھا دیا ، عوام کی امیدیں پوری کریں گے :عبدالعلیم خان

روپے کی قدر میں اضافہ عمران خان کی لیڈر شپ پر کھلے اعتماد کا مظہر ہے ،مزید اچھی خبریں آئینگی
قوم اپنا فیصلہ دے چکی ، آہنی عزم کے مالک عمران خان دو نہیں، ایک پاکستان کا خواب پورا کریں گے
لاہور۔29جولائی:۔( )پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھا دیا ،کراچی سمیت ملک بھر میں خوف کے سائے ختم ہو گئے اور عوام نے کسی دباؤ کے بغیر اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 2013کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو سو فیصد سے بھی زیادہ ووٹ دیے ہیں جو اس امر کا کھلا اظہار ہے کہ کئی دہائیوں سے محرومیوں کے شکار لوگوں کو روشنی کی کرن نظر آنے لگی ہے ، عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ انتہائی مثبت اقدام ہے اور یہ کاروباری حلقوں اور قومی اداروں کا عمران خان کی لیڈر شپ پر کھلے اعتماد کا مظہر ہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں سامنے آئیں گی اور قوم کو ایک سے بڑھ کر ایک خوشخبری ملے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ25جولائی کو قوم اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور اب انشاء اللہ آہنی عزم کے مالک عمران خان دو نہیں ، ایک پاکستان کا خواب پورا کریں گے اور تمام رکاوٹوں ،مشکلات اور مسائل کے باوجود عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور زندگی کے ہر شعبے میں دیرپا اور مضبو ط ترقی یقینی بنائیں گے ۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ملک بھر سے عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کو بھرپورپذیرائی مل رہی ہے اور سیاسی مخالفین بھی اس بیانیے کو داد دینے پر مجبور ہیں ،انہوں نے کہا کہ بعض ایسے عناصر کو ملک میں قانون کی عملداری سے ڈر لگ رہا ہے جو خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں لیکن عمران خان اور تحریک انصاف اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے اور انشاء اللہ یوم آزادی سے قبل عمران خان وزیر اعظم کا حلف اٹھا کر پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالیں گے اور خیبر پختونخوا کی طرح ملک بھر میں ترقی کا وہ رول ماڈل لائیں گے جس پر عوام کو بھی اعتماد ہو ۔ ***

تبصرے