عمران خان کی کامیابی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے :عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
عمران خان کی کامیابی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے :عبدالعلیم خان
کپتان نے نئے پاکستان کی خواہش رکھنے والوں کیلئے امیدوں کے چراغ روشن کر دیے
تبدیلی کا سفر ترقی اور خوشحالی کے ساتھ قوم کو نیا مستقبل دے گا ، ممبران اسمبلی سے گفتگو
لاہور۔30جولائی:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیابی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے،ماضی میں دوریاں اختیار کرنے والے عالمی ادارے کھلے دل سے آگے آرہے ہیں اور عمران خان کے شانہ بشانہ چلنے کیلئے تیار ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ قوم کو معلوم ہوگیا ہے کہ قیادت دیانتدار ہوتو دنیا ساتھ دینے میں فخر محسوس کرتی ہے ،مختلف اضلاع کے نو منتخب اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا ابھی عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف نہیں اٹھایا لیکن ڈالر کو ریورس گیئر لگ چکااور سٹاک مارکیٹ سمیت ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی نئے دور کا آغاز ہوگا اور تبدیلی کا یہ سفر ترقی اورخوشحالی کے ساتھ ملک و قوم کو نیا مستقبل دے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی کرشماتی شخصیت کے باعث ہر شعبہ زندگی کی اہم ترین شخصیات تبدیلی کی خوشبو محسوس کرنے لگی ہیں،کپتان نے روشن پاکستان کی خواہش رکھنے والے ہر شخص کے دل میں امیدوں کے چراغ روشن کردیئے ہیں،دوسری جانب اس ملک کو لوٹنے والے مافیا کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں،کرپشن کا مال چھپانے کے نسخے تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد جمہوری عمل میں روڑے اٹکانے کیلئے بے سروپا مہم چلائی جارہی ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھ کر اقتدار کے مزے اور عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کو کبھی دوسروں کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی، مرضی کی جمہوریت اور اداروں کو غلام بنانے کے عادی خاندان کو اپنے مستقبل کے لالے پڑ چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب بھی بے بنیاد افواہیں اڑانے والوں کو اچھی طرح اندازہ کر لینا چاہیے کہ خیبرپختونخوا میں انقلاب لانے والی پی ٹی آئی کی حکومت وفاق اور پنجاب میںآئندہ 5سال کے بعد کرپٹ مافیا کو لوگ دروازے کے سامنے کھڑا ہونے کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاہ کرتوتوں کے مالک اسمبلی میں سیاہ پٹیاں باندھ کر آئیں یا سفید کپڑے پہن کر اپوزیشن میں بیٹھیں، تبدیلی کا سفر رکنے والا نہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی پاکستان قوم کا مستقبل ہے، اس کی راہ میں آنے والے تنکوں کی مانند ہوا میں اڑ جائیں گے۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں