ابا جی کے بعدبیٹے جی کی بھی باری آنے والی ہے ، لوٹنے والوں کا حشر عبرتناک ہو گا:رد عمل
پریس ریلیز
احتجاج کے نام پر پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے :سینئر وزیر عبدالعلیم خان
مزید کرتوت سامنے آئینگے،10سال بے دردی سے ملک لوٹنے والوں کو حساب دینا ہی ہوگا
ابا جی کے بعدبیٹے جی کی بھی باری آنے والی ہے ، لوٹنے والوں کا حشر عبرتناک ہو گا:رد عمل
لاہور۔10اکتوبر :۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر نواز لیگ کے احتجاج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کیلئے ہونے والا مظاہرہ "ڈگہ کھوتی تے۔۔۔غصہ کمہار تے"کے مترادف ہے ،کاش انہیں کوئی بتائے کہ یہ مقدمات نہ تو موجودہ دور حکومت میں قائم ہوئے ہیں اور نہ ہی کاروائی کرنے والے اداروں کا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ احتجاج کے نام پر پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے اور قوم کو جواب دینا چاہیے کہ کل تک دوسروں کو بھاشن دینے والوں کو آج احتجاج کا کیوں خیال آ گیا ؟انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز حوصلہ رکھیں جلد اُن کے مزید کوتوت سامنے آئیں گے اور 10سال تک ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو ہر حال میں جواب دینا ہوگا اور ان کی جائیدادیں بیچنے پڑیں یا اکاؤنٹ سیز کرنے پڑے ایک ایک پیسہ واپس لینگے،انہوں نے کہا کہ اب جی کے بعد بیٹے جی کی بھی باری آنے والی ہے ، قومی خزانہ لوٹنے والوں کو حشر عبرتنا ک ہو گا ،عبدالعلیم خان نے حمزہ شہباز کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کرپٹ کے ریمانڈ کے خلاف منتخب ایوان کے باہر ایسا احتجاج انوکھا اقدام ہے اگر انہیں اتنا ہی شوق ہے تو انہیں کنٹینر دے دیتے ہیں وگرنہ مینار پاکستان کا رخ کریں انہیں اپنی سیاسی حیثیت کا خود ہی اندازہ ہو جائے گا ،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ کل تک دوسروں کو بھاشن دینے والوں کو آج وہی احتجاج کیوںیاد آ گیا جس پر وہ تنقید کیا کرتے تھے ،انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان تھوڑی سی بھی خدا خوفی کا مظاہر ہ کرتا اور قومی خزانے کو دونوں سے نہ لٹاتا تو آج ملک یوں مقروض نہ ہوتا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کرپشن اور کرپٹ عناصر کو تحفظ نہیں مل سکتا ،نواز لیگ کے کرپشن بچاؤ مہم کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام نے آئندہ5برسوں کیلئے اپنے مینڈیٹ کا فیصلہ کر لیا ہے اور ضمنی انتخابات میں بھی انشاء اللہ تحریک انصاف کو ہی اکثریت حاصل ہو گی ، سینئر وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف اور اُن کے ساتھی انتظار کریں اور تنقید برائے تنقید کی پالیسی اختیار کرنے سے اجتناب کریں اس سے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے علاوہ کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگاالبتہ نواز لیگ کا اصل چہرہ ضرور عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ جائے گا کہ کس طرح چور شور مچا کر دوسروں کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کی کوشش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام سے کیا ہوا ایک ایک وعدہ پورا کر رہے ہیں اور بالخصوص کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کی سرکوبی کیلئے کسی طور بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
***

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں