مزار کے گردو پیش تجاوزات ختم کرنے اور خوبصورت پارک کی تعمیر کا حکم ، میڈیا سے گفتگو
عبدالعلیم خان کا مزار داتا صاحب کے باہر اپنی جیب سے مسافر خانے کی تعمیر کا اعلان
خواتین کیلئے علیحدہ بندوبست، 3منزلہ مسافر خانے میں300مہمانوں کی گنجائش ہو گی
مزار کے گردو پیش تجاوزات ختم کرنے اور خوبصورت پارک کی تعمیر کا حکم ، میڈیا سے گفتگو
لاہور۔28اکتوبر:۔۔۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مزار داتا صاحب کے باہر اپنی جیب سے 3منزلہ مسافر خانے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے 2کنال اراضی پر محیط اس مہمان خانے میں خواتین کیلئے علیحدہ بندوبست ، لنگر کا انتظام اور 300مہمانوں کی گنجائش ہو گی ، وزیر اعظم عمران خان نے لاہور شہر کی 5جگہوں پر مسافر خانوں کی تعمیر کا حکم دیا ہے جو موجودہ حکومت کی سماجی خدمات کی ایک کڑی ہے ، اس حوالے سے سینئر وزیر عبدلعلیم خان نے ایل ڈی حکام کے ہمراہ مزار داتا صاحب کا دورہ کیا جہاں انہیں مجوزہ مسافر خانے کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، سینئر وزیر نے مزار کے باہر بیت الخلاء کے پاس تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے اور خوبصورت پارک کی تعمیر کا حکم دیا ،انہوں نے کہا کہ مسافر خانے کی تعمیر آج عرس کے حوالے سے لاہور شہر کی طرف سے آنے والے مہمانوں کیلئے تحفہ ہے جس میں وہ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں باقی 4مسافر خانے ایل ڈی اے کی جانب سے تعمیر کیے جائیں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ مزار داتا گنج بخش کے باہر مسافر خانہ آئندہ 2ماہ میں تعمیراتی مراحل سے گزرے گا اور وزیر اعظم عمران خان سے اس کا افتتاح کروائیں گے ،انہوں نے ایل ڈی حکام کو ہدایت کی کہ بقیہ4مسافر خانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ اور مسافروں کیلئے بھرپور سہولتوں کا حامل بنایا جائے ،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان ،چیف انجینئر اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر فرخ قیوم اور مینجر آپریشن سہیل ملک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حوصلہ رکھے احتجاج کرنا دل گردے کا کام ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی طرح اگر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں بھی یہی رویہ اپنایا ہوتا تو اُن سے بھی ایسا ہی سلوک ہوتا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی بڑے دل کے مالک اورمنجھے ہوئے سیاسی رہنما ہیں انہوں نے اپوزیشن کو برداشت کیا اور ا ن سے غیر معمولی رعائیت برتی ،ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نوازشریف کی سربراہی میں اکٹھے ہونے والے چور اب زرداری کے زیر سایہ جمع ہو رہے ہیں اور مولا نا فضل الرحمان کو خدا خوفی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عوام کو بتانا چاہیے کہ وہ کیوں بی ہے جمالو کا کردار ادا کر رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز بیرون ملک کسی ضروری کام سے گئے ہوں گے اور امید ہے کہ وہ واپس بھی آئیں گے ،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کی قیادت میں احسن انداز میں ٹیک آف کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ5برسوں میں عوام سے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کرینگے ،ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم اور آپریشن جاری ہے البتہ یہ آپریشن طاقتور مافیا اور بڑے گروپوں کے خلاف ہے میں ایک مرتبہ پھر یقین دلاتا ہوں کہ کسی کچی آبادی اور کسی غریب کے گھر کو نہیں چھیڑا جائے گا ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3265 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں