سینئر وزیر سے چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدر آباد و کونسلرز کی ملاقات اور پی ٹی آئی میں شمولیت

پریس ریلیز

سینئر وزیر سے چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدر آباد و کونسلرز کی ملاقات اور پی ٹی آئی میں شمولیت 

ملکی سیاست ٹی ٹونٹی یا ون ڈے نہیں ،ٹیسٹ میچ ہے ،جم کر کھیلیں گے :عبدالعلیم خان 

سینئر وزیر کا میاں میر ہسپتال پر شکایات کا نوٹس، مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں لاہور۔

یکم فروری :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدر آباد خالد محمود بھٹی نے کونسلرز اور اپنے پینل کے ہمراہ ملاقات کر کے غیر مشروط طور پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے،پی پی143خانقاں ڈوگراں سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں 150ووٹوں کی کمی سے رنر اپ رہنے والے سردار سرفراز ڈوگر بھی سیف اللہ مغل ، راشد جٹ ،مہر مدثر اقبال ،شیخ امجد اور ڈاکٹر عباس کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے کھلاڑی بن گئے جبکہ صوبائی وزیر میاں خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا ،انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست ٹی ٹونٹی یا ون ڈے نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے اور انشاء اللہ ہم جم کر کھیلیں گے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے چوکوں ،چھکوں سے اپوزیشن چاروں شانے چت ہوگی اور پی ٹی آئی اپوزیشن کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھے گی ،انہوں نے کہا کہ 10سال سے پنجاب میں اندھیر نگری مچانے والوں کو آج بہت کچھ یادآ رہا ہے ،گڈ گورننس کے نام پر پنجاب کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ،موجودہ حکومت بڑے آپریشن کرنے جا رہی ہے جس میں بہت کچھ بدلنا ہوگا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹنے والے آج کونسی ہمدردی جتا رہے ہیں ،اپوزیشن کی عمران خان کا راستہ روکنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ خالی خولی نعرے نہیں عملی کام کریں گے اور تبدیلی نظر آئے گی ،اس موقع پر سردار سرفراز ڈوگر اور خالد محمود بھٹی نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو خانقاں ڈوگراں اور صفدر آباد کے دورے کی دعوت دی اور اُن کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔
دریں اثناء سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے گورنمنٹ میاں میر ہسپتال کے بارے میں سامنے آنے والی متعدد عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو جلد اس ادارے کو مکمل فنکشنل بنانے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ12سال قبل انہوں نے اپنے دورے وزارت میں میاں میر ہسپتال کی بنیاد رکھی تھی لیکن اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود مریضوں کو کیوں مکمل سہولتیں نہیں دی جا رہیں ،عبدالعلیم خان نے میاں میر ہسپتال کے ان ڈور سمیت تمام شعبوں اور ایمبولینس سروس کو فعال کرنے کی ہدایت کی اور سیکرٹری ہیلتھ کو خود وہاں دورہ کرنے کا کہا۔ 















تبصرے