عبدالعلیم خان کا وفاقی وزیر نارکوٹیکس اور سابق ایم پی اے کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
پریس ریلیز
عبدالعلیم خان کا وفاقی وزیر نارکوٹیکس اور سابق ایم پی اے کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور۔21مئی:۔۔( )عبدالعلیم خان نے وفاقی وزیر نارکوٹیکس سردار علی محمد مہر کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اُن کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سردار علی محمد مہر کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ نا قابل تلافی نقصان ہمت او ر حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
دریں اثناء عبدالعلیم خان نے سابق ایم پی اے آجاسم شریف سے اُن کے والد حاجی محمد شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ حاجی محمد شریف ایک نیک دل انسان تھے جن کی سیاسی و سماجی خدمات لائق تحسین ہیں،عبدالعلیم خان نے مرحوم کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں