پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے مسئلہ کشمیر پر اس قدر واضح آواز اٹھائی:سابق سینئر وزیر پنجاب
پریس ریلیز
عمران خان کا دورہ امریکہ تاریخ ساز ہے،ملکی مفادات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا:عبدالعلیم خان
قومی لباس زیب تن کر کے عمران خان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، نئے باب کا اضافہ ہوگا
پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے مسئلہ کشمیر پر اس قدر واضح آواز اٹھائی:سابق سینئر وزیر پنجاب
لاہور۔23جولائی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ تاریخ ساز ہے جو ملکی مفادات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے مسئلہ کشمیر پر اس قدر واضح آواز اٹھائی ہے کہ امریکہ صدر نے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلا شبہ عمران خان کا دورہ امریکہ پاکستان کے عالمی تعلقات میں نئے باب کا اضافہ کرے گا اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کی عملی راہ نکلے گی،اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان 22کروڑ پاکستانی عوام کی توقعات پر عین پورا اترے ہیں اور انہوں نے قومی لباس زیب تن کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ پرچیوں کے بغیر بھی بے لاگ اور دوٹوک گفتگو ہو سکتی ہے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی میڈیا نے جس مثبت انداز میں عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصویر کشی کی ہے وہ انتہائی حوصلہ افزاء اور لائق تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا امریکہ میں پاکستانیوں کی طرف سے والہانہ استقبال بھی یادگار امر ہے جس کا مدتوں کوئی ریکارڈ نہیں توڑ سکے گا،انہوں نے کہا کہ کپتان کی کامیابیوں سے اُن کے سیاسی مخالفین کے منہ بند ہو گئے ہیں اور اُن کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور کے مطابق عمران خان نے واضح روڈ میپ پرعملدرآمد شروع کر دیا ہے اور اب انشاء اللہ پاکستان ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں