بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ ساری قوم کیلئے خوشی کی نوید ہے:عبدالعلیم خان

پریس ریلیز

بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ ساری قوم کیلئے خوشی کی نوید ہے:عبدالعلیم خان 

پاکستانی دفاع ناقابل تسخیر ہے،دشمن کے دانت کھٹے ہوں گے،پاک فوج کو مبارکباد

لاہور۔29اگست: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے کو ساری قوم کیلئے خوشی کی نوید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی دفاع پہلے ہی ناقابل تسخیر ہے،انشاء اللہ وقت آنے پر دشمن کے دانت کھٹے ہوں گے،اس کامیاب تجربے پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے، عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواج پاکستان بھرپور پیشہ وارانہ مہارت کی اہلیت رکھتی ہے اور میزائل ٹیکنالوجی میں پہلے ہی کہیں زیادہ آگے ہے،انہوں نے کہا کہ ہر شہری پاک فوج کو مضبوط سے مضبوط تر دیکھنے کا خواہا ں ہے،انشاء اللہ آنے والے وقت میں افواج پاکستان مزید کامیابیاں حاصل کرے گی اور وطن عزیز کے دفاع کو بہتر سے بہتر بنانے کی کاوشیں جاری رہیں گی،عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر پر پاک فوج کی مضبوطی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی اور ہٹلر کا روپ دھارے مودی کو آڑے ہاتھوں لے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی فوج سے دل و جان سے محبت کرتا ہے اور اپنی مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ 

تبصرے