سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ریاض شاکر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار


 سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ریاض شاکر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے روزنامہ جنگ اور جیو ٹی وی کے سینئر رپورٹر ریاض شاکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ مرحوم ریاض شاکر سینئر کورٹ رپورٹر ہونے کے علاوہ ایک سنجیدہ صحافی تھے جن کی پیشہ وارانہ خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
 

تبصرے