پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے انتقال پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا اظہار افسوس


پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے انتقال پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا اظہار افسوس

جسٹس وقار احمد سیٹھ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، سینئر وزیر پنجاب کااظہار تعزیت

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی عدلیہ کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرے