وزیر اعظم کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں:سینئر وزیر عبدالعلیم خان


وزیر اعظم کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں:سینئر وزیر عبدالعلیم خان

صنعتوں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی سے روزگار کے مواقع بڑھے ہیں

شرح نمو میں بہتری اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط ہو رہی ہے:وفود سے گفتگو

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہتری معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں،پاکستان کنزیومر کنفیڈنس انڈیکس میں 12فیصد اضافہ اور رواں سال کی آخری سہ ماہی میں مالیاتی ڈسپلن میں واضح بہتری رونما ہوئی ہے جو ملکی معیشت کے لئے انتہائی حوصلہ افز اہے۔اتوا ر کے روز پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سال2020میں فارن ایکسچینج ریزور 7ارب ڈالر بڑھے ہیں جبکہ موجودہ مالی سال میں گروتھ ریٹ 1.5سے2.5فیصد ہونا خو ش آئند امر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر صنعتوں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی و گیس فراہم کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف معیشت کا پہیہ تیز ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔سینئروزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی صاف اور شفاف پالیسیوں کے باعث شرح نمو میں بہتری آئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لُک رپورٹ حقائق کی آئینہ دا ر ہے جو ساری قوم کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم نے بھی پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو سراہا ہے اور دنیا بھر سے موجودہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ دے کر قومی ادارے تباہ کیے جبکہ موجودہ حکومت ان کی نئے سرے سے تعمیر نو کر رہی ہے۔
اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے مختلف مسائل پیش کیے۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے بعض درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے پارٹی ورکرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مقامی مسائل کی نشاندہی کریں،پارٹی کارکنوں نے مختلف علاقوں میں ہونے والے معیاری ترقیاتی کاموں پر شکریہ بھی اداکیا۔






تبصرے