سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا لیجنڈ اداکاردلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا لیجنڈ اداکاردلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس
دلیپ کمار نے فن کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، وہ درددل رکھنے والے تھے
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے لیجنڈ اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے نتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بلا شبہ دلیپ کمار نے بر صغیر کی فن کی دنیا میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا وہ صرف اعلیٰ پائے کے اداکارہی نہیں بلکہ درد دل رکھنے والی وہ عظیم شخصیت تھے جنہوں نے فلاح عامہ کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں دلیپ کمار کو منفرد حیثیت حاصل تھی اور اُن کے اداکاری کے جوہر مدتوں یاد رکھے جائیں گے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کے پسماندگان اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
youtube - Videoodl.cc
جواب دیںحذف کریںyoutube 【youtube 】best youtube online casino slots【livecasino 】play casino games live casino games casino games youtube mp4 casino slots jackpots online casino free spins