ن لیگ کو ایک اور جھٹکا ،سابق ایم پی اے سمیت 10چیئرمینوں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات و شمولیت
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
شیر سمجھ کر آنے والے بکری بن کر فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں ،عوامی نفرت پیچھا کرتی رہے گی :خطاب
این اے128اور این اے129سے درجنوں لیگی رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہیں:عبدالعلیم خان
لاہور۔23جون:۔( ) لاہور میں مسلم لیگ ن کو سیاسی لحاظ سے ایک اور جھٹکا لگا ہے اور این اے128اور این اے129کے قومی اسمبلی کے حلقوں سے سابق ایم پی اے میاں اعجاز سمیت 10بلدیاتی چیئرمینوں نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی موجودگی میں عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ،پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے امیدوار اعجاز ڈیال اورپی پی157سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار شعیب صدیقی اورپی پی156سے امیدوار میاں محمد افتخار بھی اس موقع پر موجود تھے،عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خود کو شیر سمجھ کر آنے والے بکری بن کر فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں ، لیگی امیدوار خاطر جمع رکھیں وہ جہاں بھی گئے عوامی نفرت ان کا پیچھا کرتی رہے گی ،انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ٹھس ہو گئے ہیں اور کسی غیبی مدد کیلئے دائیں بائیں دیکھ رہے ہیں ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ درحقیقت نواز لیگ اقتدار کی بیساکھیوں کے بغیر انتخابی میدان میں اترنے کا رسک نہیں لے سکتی ، ضمنی الیکشن اور دھاندلی پروگرام ان کی مٹھی میں ہے جس کے بغیر کسی طور عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہو سکتی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ درحقیقت نواز لیگ کے اندر ٹوٹ پھوٹ بڑھتی جا رہی ہے پارٹی قیادت کی کرپشن کا دفاع نہ کر پانے والے تتر بتر ہو رہے ہیں اور نواز لیگ کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تنکوں کے سہاروں کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انتخابی مہم شروع ہوئی خالی کرسیاں ان کا منہ چڑھاتی نظر آئیں گی اور بنیادی سہولتوں سے محروم عوام ان کا انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کریں گے ،عبدالعلیم خان نے این اے128اور این اے129سے درجنوں لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں عمران خان کے نعروں اور گانوں سے گونجے گا اور چاروں طرف تحریک انصاف کی کال پر لبیک کہا جائے گا ۔
عبدالعلیم خان نے این اے129کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ 25جولائی کی انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پر اس انتخابی معرکے میں اترنا ہے اور انشاء اللہ کامیابی عمران خان کے قدم چومے گی ۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں