انجمن آرائیاں کا این اے131اور پی پی162میں عبدالعلیم خان کی بھرپو ر حمائیت کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز


25جولائی کو تاریک دور کا خاتمہ ہو جائے گا،نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے :عبدالعلیم خان


انجمن آرائیاں کا این اے131اور پی پی162میں عبدالعلیم خان کی بھرپو ر حمائیت کا اعلان 
عبدالعلیم خان کی این اے129اور پی پی158میں انتخابی سرگرمیاں ،انتخابی دفاتر کے افتتاح
لاہور۔30جون :۔( ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی اور صدر سینٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کامیابی سے 25جولائی کو تاریک دور کا خاتمہ ہو جائے گااور ہر شہری نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی22سالہ سیاسی جدوجہد شرمندہ تعبیر ہونے جار ہی ہے جس میں نوجوانوں کو روزگار سے لے کر ملکی مسائل کے حل تک اور پاکستان کے وقار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے ، این اے131اور این اے129میںآرے بازار سمیت مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان فیصلہ کن مرحلے سے گزررہا ہے اور روائتی نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری اور مفت کے مال پر الیکشن لڑنے والوں کے اوسان خطاہو چکے ہیں اور اب انہیں اپنی اصل حیثیت کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا اب نواز لیگ کو اپنی رخصتی نظر آرہی ہے تو شو باز کو قومی حکومت کے خواب سجھائی دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کوئی اور نہیں پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی اور انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ملک گیر تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
انجمن آرائیاں کے جنرل سیکرٹری میاں محمد اکرم نے ورکرز کنونشن میں عبدالعلیم خان کی موجودگی میں تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور این اے131امیں عمران خان اور پی پی161اور162میں پارٹی امیدواروں کی بھرپور حمائیت کرنے اور انتخابی مہم میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،حاجی منشاء ،ڈاکٹر ولائیت ،چوہدری اشرف ،عمر طالب ،چوہدری اعجاز ،ملک محمود ،حاجی صدیق ،ملک بشیر ، اللہ لوک ، ملک افتخار ،میاں آصف ،اشرف گوندل اور محمد عقیل نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اور عبدالعلیم خان کی بھرپور حمائیت کا اعلان کیا ،این اے129اور پی پی158کے مختلف علاقوں میں بھی عبدالعلیم خان نے انتخابی دفاتر کے افتتاح اور مختلف سیاسی سرگرمیوں اور کارنر میٹنگز میں حصہ لیا جبکہ ڈور ٹو ڈور کنویسنگ بھی کی گئی،جگہ جگہ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور عبدالعلیم خان اور ان کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا،عبدالعلیم خان نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے اپیل کہ وہ آئندہ 3ہفتے پارٹی کیلئے وقف کر دیں اور لانگ مارچ اور دھرنوں جیسے جذبے کے ساتھ باہر نکلیں تاکہ نواز لیگ کو زیادہ سے زیادہ فرق کے ساتھ شکست دی جاسکے۔
***


تبصرے