قومی خزانہ لوٹنے اور عوام کی امیدیں توڑنے والوں کا 25جولائی کو دیس نکالا ہو گا :عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

قومی خزانہ لوٹنے اور عوام کی امیدیں توڑنے والوں کا 25جولائی کو دیس نکالا ہو گا :عبدالعلیم خان

پی ٹی آئی کی لاہور میں انتخابی مہم کا آغاز،این اے 129اور پی پی158میں جلسوں کا انعقاد
امیدواروں کی تبدیلی نوازلیگ کی گھبراہٹ عیاں کرنے کیلئے کافی ہے :عبدالعلیم خان کا خطاب

لاہور۔24جون:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے اور عوام کی امیدیں توڑنے والوں کا 25جولائی کو دیس نکالا ہوگا ،عوامی رد عمل شروع ہو چکا ہے جس کی ایک جھلک نا اہل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دیکھنے کو مل چکی ہے لیگی اراکین اسمبلی کا ہر حلقے میں ایساہی "استقبال"ہوگا ،عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کاآغاز کرتے ہوئے مختلف جلسوں سے خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی 5برس جھوٹے اشتہارا ت پر سرکاری پیسہ برباد کرتے رہے اور لوٹ مار اور کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،آج معیشت کا حلیہ دیکھ کر شرم سے سر جھک جاتا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم عمران خان ہوں گے اور وہ ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھال کر عوام کو سستے اور فوری انصاف سے لے کر تعلیم او ر صحت کی بنیادی سہولتوں تک ان کا ہر حق فراہم کریں گے ،عبدالعلیم خان نے لاہور میں لیگی امیدواروں کے ردو بدل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی شکست تسلیم کرنے والے نورے کسی طور بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ،امیدواروں کی تبدیلی نواز لیگ کی گھبراہٹ عیاں کرنے کیلئے کافی ہے انشاء اللہ عوام ان کا کسی طور ساتھ نہیں دیں گے اور کامیابی عمران خان اور اُن کے ساتھیوں کے قدم چومے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور شہر میں ہر حلقہ عمران خان کا گڑھ ہے پی ٹی آئی کے کارکن اب انتہائی تجربہ کار ہو چکے ہیں اور وہ نواز لیگ کی دھاندلی کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ دھرنوں ،لانگ مارچ اور لاک ڈاؤن کی طرح انتخابی جنگ میں بھی بھرپور طریقے سے شریک ہوں اور ایک ایک لمحہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں صرف کریں،اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے عبدالعلیم خان کا زبردست استقبال کیا اور پر جوش انداز میں نعرے لگاتے رہے اور25جولائی تک انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔ ***

تبصرے