25 جولائی پی ٹی آئی کا دن ہے، نواز لیگ کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا:عبدالعلیم خان کا خطاب
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
25 جولائی پی ٹی آئی کا دن ہے، نواز لیگ کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا:عبدالعلیم خان کا خطاب
نواز لیگ کے کونسلر ملک رشید اعوان اوراصغر بٹ کی عبدالعلیم خان سے ملاقات وشمولیت
عمران خان کے حلقہ این اے131کی پی پی162میں عبدالعلیم خان کی انتخابی سرگرمیاں
لاہور۔29جون:۔( ) عمران خان کے حلقہ این اے131کے صوبائی حلقے پی پی162 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25جولائی پی ٹی آئی اور بلے کا دن ہے جس دن کاغذی شیروں کا بھرکس نکل جائے گا اور نواز لیگ کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا ، ڈیفنس میں فیصل حاکم بھٹی کی طرف سے منعقد کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایک جھلک سارے لاہور کو موبلائز کرنے کیلئے کافی ہے وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور واحد لیڈر ہیں جن پر ووٹر ز اپنے ووٹ کا ہی نہیں بلکہ بھاری رقوم کا بھی بھرپور اعتماد کرتے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے131میں پی ٹی آئی کا مقابلہ ناکام وزیر اور شریف خاندان کے درباری سے ہے ،وہاں بھی عوام پاکستان کے محفوظ مستقبل اور ملک گیر تبدیلی لانے کیلئے بہادرانہ فیصلہ کریں گے اور2013کے مقابلے میں بلے کو سو فیصد زیادہ ووٹ پڑیں گے ،عبدالعلیم خان سے پی پی156سے نواز لیگ کے سابق کونسلر ملک رشید اعوان اور اصغر بٹ ،پی پی162کی وارڈ 7سے عظمت وڑائچ اور ق لیگ کے رہنما و مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ سلیم شاکر نے ملاقاتیں کیں اور اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان اور عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرنے کااعلان کیا،عبدالعلیم خان نے این اے131اور پی پی162کے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا ،ڈور ٹو ڈور کنویسنگ کی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پارٹی کارکن اپنے آپ کو عمران خان سمجھے اور25جولائی تک دن رات ایک کر کے ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پر پارٹی کی کامیابی کیلئے باہر نکلے ۔
عبدالعلیم خان نے پارٹی ورکرز کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں صوبائی امیدوار محمد شعیب صدیقی اور پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں انتخابی مہم اور پولنگ ڈے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ یونین کونسل اور ہر انتخابی بوتھ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ کہیں کوئی گڑ بڑ نہ کر سکے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ دھاندلی کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے ،صاف اور شفاف انتخابات ہی وقت کا تقاضا ہیں ،دھاندلی کا واویلا کرنے والے درحقیقت شکست سامنے دیکھ رہے ہیں ،اجلاس میں عبدالعلیم خان نے پارٹی ورکرز کو مختلف ڈیوٹیاں تفویض کیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں