زعیم قادری بارش کا پہلاقطرہ ہے ،انہیں پی ٹی آئی میں "ویلکم"کہیں گے



پاکستان تحریک انصاف

پریس ریلیز

زعیم قادری بارش کا پہلاقطرہ ہے ،انہیں پی ٹی آئی میں 

"ویلکم"کہیں گے :عبدالعلیم خان 


ووٹ کو عزت دینے کا واویلا کرنے والے پہلے اپنے کارکنوں کوتو عزت دینا سیکھیں
نواز لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ، شیرازہ بکھر کر رہے گا:کارنر میٹنگ سے خطاب
لاہور۔21جون:۔( )تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہے ،انہیں پی ٹی آئی میں "ویلکم"کہیں گے اگر ان جیسے رہنماؤں کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے تو عام کارکنوں کا کیا حال ہوگا ؟انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا واویلا کرنے والے پہلے اپنے کارکنوں کو تو عزت دینے سیکھیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ان کا شیزازہ بکھر کر رہے گا اور آنے والے دنوں میں مزید لیگی ٹوٹیں گے ،عبدالعلیم خان نے این اے129کی پی پی156سے پی ٹی آئی کے رہنما ظہیر فوجی کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لولی لنگڑی نواز لیگ 25جولائی کو منہ کے بل گرے گی اور کرپٹ مافیا کو جلسوں میں عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ لچھے دار تقریریں اور جھوٹ پر مبنی بیانیے تراشنے والوں کا دور ختم ہو چکا اور چوہدری نثار اور زعیم قادر ی جیسے ضمیر کی آواز پر خاموش نہ رہنے والوں نے نواز لیگ کی اصلیت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اب عوام بھی ان کی کسی بات پر کان نہیں دھریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگیں لگانے والے ثابت کر رہے ہیں کہ اس پارٹی نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا اور عوام اب ہر صورت ملک گیر تبدیلی لا کر رہیں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ میں حقیقی معنوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور اب عوام کی طرف سے بھی انہیں کسی قیمت پر پذیرائی نہیں ملے گی ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر حلقے میں الیکشن کی تیاری کر رہی ہے پارٹی کارکن عمران خان کے عظیم مشن کی تکمیل کیلئے باہر نکلیں اور25جولائی کو بلے کی
کامیابی کیلئے تمام توانائیاں صرف کر دیں



تبصرے