اب وفاق مدد کو آئے گا نہ پنجاب حکومت ، بھاگیں نہیں سیاسی مقابلہ کریں:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پاؤں کیوں اکھڑ گئے؟آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا، عبدالعلیم خان کا ایاز صادق کوجواب ایاز صادق صاحب یہ2015نہیں2018ہے،میری ایک عید ملن پارٹی سے کیوں گھبرا گئے؟اب وفاق مدد کو آئے گا نہ پنجاب حکومت ، بھاگیں نہیں سیاسی مقابلہ کریں:عبدالعلیم خان
لاہور۔22جون:۔( ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے129لاہور سے امیدوار قومی اسمبلی اورسینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار ایاز صادق کے الیکشن کمیشن کو اس حلقے کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف لکھے گئے خط کے جواب میں کہا ہے کہ ابھی سے کیوں آپ کے پاؤں اُکھڑ گئے ؟واویلا کرنا چھوڑیں اور حوصلے کے ساتھ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں ،انہوں نے کہا کہ" ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا ۔۔آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا" اور ابھی تو پارٹی شروع ہو ئی ہے ایاز صادق کو بھاگنے نہیں دوں گا ،عبدالعلیم خان نے لکھے گئے خط کے مندرجات پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایازصادق صاحب یہ2015نہیں2018ہے اب وفاق مدد کو آئے گا نہ پنجاب حکومت ، سوئی گیس کے محکمے سے فنڈز ملیں گے نہ ریلوے سے کمک آئے گی ،اسی طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے اورنہ ہی پولیس اور حکومتی ادارے اُن کی دادرسی کو آئیں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایاز صادق میڈیا کے اس دور میں بھی اتنے بے خبر نکلے کہ انہیں علم نہیں ہو سکا کہ میں دونوں حلقوں میں ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوا،انہوں نے کہا کہ اقتدار سے باہر آنے کے بعد ایاز صادق کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو رہا ہے اسی لیے وہ ملک بھر میں دھاندلی کاشور مچانے والے اور انتخابی میدان سے بھاگنے والے پہلے شخص ثابت ہوں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے129کے عوام 5سال اسلام آباد کے مزے لوٹنے والے کو کبھی قبول نہیں کریں گے اور فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا ۔
دریں اثناء عبدالعلیم خان نے این اے129میں عید ملن پارٹی سے خطاب کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا ،علاقے کے معززین سے ملے ،پی پی157سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار محمد شعیب صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے جگہ جگہ کارکنوں نے ان پر پھول نچھاور کیے اور عمران خان اور ان کے حق میں نعرے بازی کی۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں