پنجاب کو برباد کرنے کے بعدجھوٹے وعدوں اور شو بازیوں نے کراچی کا رخ کر لیا
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پنجاب کو برباد کرنے کے بعدجھوٹے وعدوں اور شو بازیوں نے کراچی کا رخ کر لیا :عبدالعلیم خان
"شوباز" بتائیں کہ زرداری کو گھسیٹنے ،لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور تھانہ کلچر بدلنے کے دعوے کہاں گئے؟
افسوس ہے کہ ایاز صادق انتخابی مہم کی بجائے میرے خلاف عدالتوں کا رخ کر رہے ہیں:خطاب
لاہور۔25جون:۔( ) این اے129سے امیدوار قومی اسمبلی اورپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 2013میں جھوٹے وعدے اور بے بنیاد دعوے کر کے پنجاب کو برباد کرنے والے شو باز نے اب کراچی کا رخ کر لیا ہے ،عوام اُن کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں گے اور اُن سے سوال کرنے میں حق بجانب ہوں گے کہ لاہور جیسے کاسمو پولیٹن شہر میں پینے کا صاف پانی کیوں مہیا نہیں کر سکے ؟ عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے131کے شہریوں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ "شو باز"پہلے یہ بتائیں کہ زرداری کو گھسیٹنے ،لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور تھانہ کلچر بدلنے کے دعوے کہاں گئے؟56کمپنیوں کی کرپشن کس کی ناک کے نیچے ہوئی اور احد چیمہ جیسے کرپشن کے گرو کس کے چیلے تھے؟عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا حافظہ اس قدر کمزور نہیں کہ وہ دوبارہ ان کے بہکاوے میں آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ اب مستقبل عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے او ر انشاء اللہ پی ٹی آئی 25جولائی کو ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ میدان میں مقابلہ کرنے اور ہماری انتخابی مہم کا سامنا کرنے کی بجائے ایاز صادق میرے خلاف عدالتوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں انہیں ہر طرف ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ درحقیقت حکومتی سر پرستی کے بغیر پہلی مرتبہ میرے مقابلے میں آنے پر ایاز صادق کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور وہ بد حواسی کے عالم میں غلطیوں پر غلطیاں کیے جا رہے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن میں نواز لیگ کی شکست نوشتہ دیوار ہے، عوامی حقوق پر ڈاکے ڈالنے والے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب کبھی پورا نہیں کرسکیں گے،انہوں نے کہا کہ حلقہ 129 اور این اے131دونوں ہمارے گھر ہیں اور پی ٹی آئی کارکن میری انتخابی مہم سے زیادہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی کامیابی کے لئے کام کریں گے ،پی پی157سے امیدوار پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں