پی ٹی آئی کے ووٹوں کا سیلاب جعلی منصوبوں اور کرپشن کا گند بہا لے جائے گا :عبدالعلیم خان کا خطاب


پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز


این اے131سے ن لیگی نائب صدر سمیت متعدد رہنماؤں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات و شمولیت
پی ٹی آئی کے ووٹوں کا سیلاب جعلی منصوبوں اور کرپشن کا گند بہا لے جائے گا :عبدالعلیم خان کا خطاب


لاہور شہر میں نا منظور کے بینرز عوامی جذبات کے عکاس ہیں ، ایاز صادق ووٹرزسے معافی مانگیں 
عبدالعلیم خان کا فوج کی الیکشن میں نگرانی کا خیر مقدم ، دو پائیلٹوں کی شہادت پر لواحقین سے اظہار ہمدردی
لاہور۔26جون:۔( )انتخانی مہم کے آغاز میں ہی نواز لیگ کی وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے ،این اے131لاہور میں صوبائی حلقے پی پی162کے نوا زلیگ کے سابق نائب صدر و لاہور کینٹ کے صدر محمد ایوب بھٹی ،وارڈ کے صدر چوہدری اعظم ، لیگی رہنماؤں جبران انصاری ،میاں خرم سلطان ، مقصود احمد رندھاوا اور سابق کونسلر اصغر بٹ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ، ان رہنماؤں نے جاری انتخابی مہم میں این اے131اور صوبائی حلقوں میں بھی عمران خان کی انتخابی مہم میں بھرپور شمولیت کرنے اور پی ٹی آئی کو کامیاب کرانے کا اعلان کیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے این اے129سے امیدوار عبدالعلیم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے ووٹوں کا سیلاب ناکام لیگ کے جعلی منصوبوں اور کرپشن کا گند بہا لے جائے گا اور قومی دولت لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو منطقی انجام کا سامنا کرنا ہوگا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور سے لے کر راجن پور تک ووٹرز کو زبان مل چکی ہے اور وہ نا اہل حکمرانوں کا گریبان پکڑیں گے ،چنیوٹ ہو یا مری کا انتخابی حلقہ ،عوامی توقعات کو پورا نہ کرنے والوں کی جواب دہی کا دن نزدیک آ رہا ہے اور25جولائی ان نا اہلوں کا یوم حساب ہوگا ، عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ2018کے عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اب خاموش رہنے کا نہیں حق اور سچ کا ساتھ دینے کا وقت ہے ،انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں نا منظور، نامنظور کے بینرز عوامی جذبات کی عکاسی کر رہے ہیں ،سردار صاحب اور ان کے ساتھی مسنداقتدار سے نیچے آنے کے بعداپنی حیثیت کا اندازہ کر لیں اور اب بھی وقت ہے کہ وہ زندہ دلان لاہور سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگیں ،عبدالعلیم خان نے فوج کی نگرانی میں انتخابات کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خو ش آئند قرار دیے جسے دھاندلی کرنے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ جائے گی ۔
عبدالعلیم خان نے پشاور میں ائیر فورس کے دو پائیلٹوں کی شہادت پر ان کے غم زدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک پر جانیں قربان کرنے والے ہم سب کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
***

تبصرے