نوا زلیگ سامنا نہیں کر سکے گی،چوروں اور لٹیروں کے خلاف طبل جنگ بج گیا :عبدالعلیم خان


Photo Gallery 
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز


این اے129میں جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت 
نوا زلیگ سامنا نہیں کر سکے گی،چوروں اور لٹیروں کے خلاف طبل جنگ بج گیا :عبدالعلیم خان 

پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں ،دوگیج ٹاؤن ،لاہور کینٹ،والٹن و دیگر علاقوں میں جلسے
لاہور۔27جون :۔( ) تحریک انصاف کے این اے129سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا کہ ووٹ لینا تو درکنار،نواز لیگ میں عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں ،باشعور عوام نے چوروں اور لٹیروں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے ، پانچ سال سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور25جولائی کاغذی شیروں کا یوم حساب ثابت ہوگا،عبدالعلیم خان نے این اے129کے مختلف علاقوں دوگیج ٹاؤن، والٹن ،لاہور کینٹ اور ملحقہ علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکس کے شیر ڈھیر ہو چکے ہیں ان کے ڈبے خالی نکلیں گے اور لاہور شہر کے ہر حلقے میں بلا کامیاب ہوگا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی ملک و قوم کا تابناک مستقبل ہے اور تبدیلی کا شاندار سورج 25جولائی کو طلوع ہو کر رہے گا۔
دریں اثناء تحریک انصاف میں مختلف دیگر جماعتوں سے اہم رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز بھی جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماؤں نے این اے129سے تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اورپی ٹی آئی میں شامل ہونے کااعلان کر دیا،ان میں جماعت اسلامی کے سابق کونسلر ذو الفقار خان ،نواز لیگ کے رہنما عادل شیخ اور سابقہ ناظم افضل جج ،محمد نواز جدون اور احسان خان او ر پیپلز پارٹی کے عبدالستار گڈی،آزاد امیدواراظہر انصاری اور ظفر بھٹی شامل ہیں ،ان شامل ہونے والے رہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کیا اور این اے129میں عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی و دیگر پارٹی رہنماؤں کی بھرپور سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا ۔
پارٹی میں شامل ہونے پرعبدالعلیم خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کا درد رکھنے والا ہر شہری عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرے گا ،این اے129کی پی پی157سے امیدوار محمد شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں عبدالعلیم خان اور ان کے ساتھیوں کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا ،آتش بازی ،گھوڑی ڈانس اور ڈھول باجے کے ذریعے اپنے قائدین کو خوش آمدید کہا جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجودتھی۔
***

تبصرے