پی ٹی آئی حق و انصاف کا بو ل بالا کرے گی، این اے129اور 131میں اختتامی مہم

پاکستان تحریک انصاف 
پریس ریلیز

پی ٹی آئی حق و انصاف کا بو ل بالا کرے گی، این اے129اور 131میں اختتامی مہم

25جولائی کو ہر ووٹر کسی انتظار کے بغیر ووٹ ڈالنے جائے:کرن علیم خان کی گفتگو 
لاہور۔23جولائی:۔( ) لاہور کے حلقہ این اے129اور131میں تحریک انصاف کی خواتین کی انتخابی مہم اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں مختلف علاقوں میں اختتامی کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں کا انعقاد ہوا ہے ،پارٹی خواتین جوش و خروش کے ساتھ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں شریک ہیں اور عمران خان ،عبدالعلیم خان اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران کیلئے کنویسنگ کر رہی ہیں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حق و انصاف کا بول بالا کرے گی اور نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ25جولائی کو ہر ووٹر کسی انتظار کے بغیر ووٹ ڈالنے جائے اور اپنے ساتھ ساتھ خاندان اور عزیز و اقارب کو بھی بر وقت پولنگ سٹیشن تک پہنچائے ،کرن علیم خان نے کہا کہ ساری قوم فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہی ہے ، عمران خان ہی نجات دہندہ ہیں اور ملک کپتان کی قیادت میں تمام مسائل کو شکست دیتے ہوئے ایساورلڈ کپ جیتے گا جس میں پاکستان ترقی یافتہ اقوام کی صف میں عزت اور وقار کے ساتھ کھڑا ہوسکے ،کرن علیم خان نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں اور پولنگ ڈے کو ملک و قوم کیلئے وقف کرتے ہوئے رضا کارانہ طور پر تحریک انصاف کیلئے خدمات سر انجام دیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ کہیں کوئی گڑ بڑ نہ ہو ۔
این اے129اور پی پی158کے مختلف علاقوں علامہ اقبال روڈ ، انفنٹری روڈ ،میاں میر ،تاج پورہ اور ہربنس پورہ میں تحریک انصاف کی خواتین نے اختتامی انتخابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم میں شرکت کی اور لوگوں سے 25جولائی کو بلے کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ 
***

تبصرے