این اے129اور پی پی158 احاطہ مکھن سنگھ میں کرن علیم خان کی قیادت میں انتخابی مہم


پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز


این اے129اور پی پی158 احاطہ مکھن سنگھ میں کرن علیم خان کی قیادت میں انتخابی مہم
عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، 25جولائی پی ٹی آئی کا دن ہے :کرن علیم خان

مصطفی آباد کی یونین کونسلوں میں کرن علیم خان کا کارنر میٹنگ سے خطاب ،ووٹ دینے کی اپیل 
لاہور۔7جولائی:۔( )تحریک انصاف کی خواتین نے جاری انتخابی مہم میں منظم انداز میں انتخابی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں این اے129اور پی پی158میں احاطہ مکھن سنگھ و دیگر علاقوں میں کرن علیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی خواتین نے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیاجس میں لوگوں سے25جولائی کو بلے کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ،دھرمپورہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسز کرن علیم خان نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں25جولائی پی ٹی آئی کا دن ہے عوام ملک گیر تبدیلی کیلئے باہر نکلیں گے اور ووٹ کی طاقت سے روائتی کرپشن کے نظام کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے ،انہوں نے کہا کہ این اے129اور پی پی158کے علاقوں میں عبدالعلیم خان نے اپنی جیب سے لوگوں کے مسائل حل کیے ہیں اور عوامی خدمت کو ہمیشہ شعار بنایا ہے واٹر فلٹریشن پلانٹس لے کر فری ڈسپنسریوں تک ہونے والی عوامی فلاحی سرگرمیوں کا سہرا عبدالعلیم خان کے سر ہے جنہیں انشاء اللہ یہاں کے ووٹرز 25جولائی کو بھرپور مینڈیٹ سے نوازیں گے ،انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ گھروں میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں شمولیت اختیار کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں بلے کے حق میں ووٹرز کو پولنگ ڈے والے دن باہر نکالیں ، روبینہ جمیل اور پی ٹی آئی کی مقامی خواتین نے بھی کارنر میٹنگز سے خطاب کیا ،اس موقع پر جگہ جگہ پی ٹی آئی کی خواتین کاشاندار استقبال کیا گیا اور عمران خان اور عبدالعلیم خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔ ***


تبصرے