این اے129سے لیگی وائس چیئرمین اور 4کونسلرز ،جٹ برادری کی پی ٹی آئی میں شمولیت


پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز


این اے129سے لیگی وائس چیئرمین اور 4کونسلرز ،جٹ برادری کی پی ٹی آئی میں شمولیت 
نا اہلوں کے بچے کچھے ووٹ بارش میں بہہ گئے ،6جولائی کو رہی سہی کسر نکل جائیگی:عبدالعلیم خان


لیگی الٹے بھی لٹکیں تو عوام ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ، صوبے بھر سے جیت پی ٹی آئی ہو گی
لاہور۔3جولائی:۔( ) لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے129اور پی پی156کی یونین کونسل 158سے نواز لیگ کے وائس چیئرمین چوہدری ارشد سمیت 4کونسلرز ، پی پی158سے جٹ برادری ،آزاد کونسلر ز اور اقلیتی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے شمولیت اختیار کرنے اور انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، پی پی156سے پی ٹی آئی کے امیدوار میاں افتخاربھی موجود تھے جبکہ جٹ برادری کے مدثر علی جٹ ، سلطان جٹ ،مظہر جٹ ، سرفراز جٹ اور مصطفی کمال جٹ ،آزاد کونسلر سلطان اور اقلیتی رہنمابشیر مسیح کی قیادت میں شامل ہوئے ،عبدالعلیم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا اہلوں کے بچے کچھے ووٹ بارش میں بہہ گئے اور اب رہی سہی کسر 6جولائی کے فیصلے میں نکل جائے گی ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ 25جولائی کے قریب آنے پر شریف برادران کے تماشے بڑھ رہے ہیں اُن کے وزیر حوصلہ رکھیں اور پہلی مرتبہ اپنے بل بوتے پر انتخابی معرکے میں مقابلہ کریں انہیں اپنی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا ۔
عبدالعلیم خان نے این اے131اور پی پی162میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیگی الٹے بھی لٹکیں تو اب عو ام ان پراعتبار کرنے کو تیار نہیں اور انشاء اللہ25جولائی کو صوبے بھر میں جیت پی ٹی آئی کی ہو گی ،انہوں نے کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر یقین ہو چکا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے اور ملک گیر تبدیلی آکر رہے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور شہر پنجاب کا اور پنجاب سارے ملک کا فیصلہ کرے گا اور عوام پی ٹی آئی کے حق میں مینڈیٹ دے چکے ہیں ،عبدالعلیم خان نے پی اے ایف کالونی میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ اور یوسی 152میں گلداد خان کی طرف سے منعقد کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا انہوں نے غازی آباد ،چونگی دوگیج ،لاہور کینٹ اورملحقہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں بھی حصہ لیا ، لوگوں نے مختلف جگہوں پر ان کا شاندار خیر مقدم کیا ، پھول نچھاور کیے اور عمران خان اور عبدالعلیم خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ ***


تبصرے