تحریک انصاف کی این اے129میں مغلپورہ سے شالیمار تک ریلی ،کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت ملک گیر تبدیلی کے قافلے چل نکلے اب منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے :عبدالعلیم خان کا ریلی سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

تحریک انصاف کی این اے129میں مغلپورہ سے شالیمار تک ریلی ،کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت
ملک گیر تبدیلی کے قافلے چل نکلے اب منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے :عبدالعلیم خان کا ریلی سے خطاب

لاہور۔11جولائی:۔( ) تحریک انصاف کی این اے129میں مغلپورہ سے شالیمار تک انتخابی ریلی میں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کون بچائے گا پاکستان عمران خان ،عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالعلیم خان کے نعرے لگائے ،جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،نوجوانوں کی ٹولیاں رقص کرتی رہیں ، لوگوں نے گھروں سے نکل کر والہانہ استقبال کیا ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے این اے129سے امیدوار قومی اسمبلی اور پی پی158سے امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک گیر تبدیلی کے قافلے چل نکلے ہیں اب25جولائی کی منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے ،انہوں نے کہا کہ لاہور کو اپنا قلعہ سمجھنے والے اب رائیونڈ کا حلقہ بھی ہاتھوں سے نکلتا ہوا دیکھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور اب طے کر چکے ہیں کہ انہوں نے ملک کے خوشحال اور روشن مستقبل کیلئے بہادرانہ فیصلہ کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دینا ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ریلی اس امر کا اعلان ہے کہ25جولائی کوعوام صرف بلے پر مہریں لگائیں گے اور کرپٹ عناصر کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیں گے ، انہوں نے جگہ جگہ رک کر لوگوں سے ہاتھ ملایا اور اُن سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جمہوری عمل کے ذریعے سیاسی جدوجہد کی ہے اور ملک لوٹنے والوں کو دو دو آنسو رلایا ہے اب ان کوششوں کو عملی روپ دینے کا وقت آ گیا ہے جس کیلئے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت میں ووٹ دلانا ضروری ہے ،ریلی مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی شالیمار پر اختتام کو پہنچی ۔ 
***

تبصرے