این اے:129نواز لیگ اپنی کوتاہیوں کی ذمہ داری دوسروں پر نہ ڈالے:کرن علیم خان کا خطاب

پاکستان تحریک انصاف 
پریس ریلیز

پی ٹی آئی کی خواتین کی بھرپور انتخابی سرگرمیاں ، ڈور ٹو ڈور مہم و کارنر میٹنگز کا انعقاد این اے:129نواز لیگ اپنی کوتاہیوں کی ذمہ داری دوسروں پر نہ ڈالے:کرن علیم خان کا خطاب

لاہور۔13جولائی:۔( ) تحریک انصاف کی خواتین این اے129اور این اے131و دیگر حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ڈور ٹو ڈور مہم و کارنر میٹنگز کا انعقاد ہو رہا ہے ،این اے129کی پی پی156کی یونین کونسل146میں حاجی محمد رشید اور تاج بیگ نے خواتین کیلئے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا ، پی پی158کی یونین کونسل 5میں مس جہانگیر نے انتخابی جلسے کا انعقاد کیا جبکہ اسی حلقے کی وارڈ 3میں نذیر مانو گجر نے پی ٹی آئی کی خواتین کیلئے استقبالیے کا اہتمام کیا مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اپنی کوتاہیوں کی ذمہ داری دوسروں پر نہ ڈالے ،پاکستان تبدیل ہونے جا رہا ہے اور عوام25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گے کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار کی بجائے تعمیر اور ترقی چاہتے ہیں جس کیلئے اُن کا مینڈیٹ اور ان کی ٹیم کیلئے ہے ، انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان نے اس حلقے این اے129اور پی پی158کی جو خدمت کی ہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہے اور انشاء اللہ آئندہ منتخب ہو کر وہ اس خدمت کے سفر کو مزید جو ش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے ، کرن علیم خان نے کہا کہ عوام اب جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں کی بجائے بہتر مستقبل کیلئے عملی اقدامات چاہتے ہیں جس کیلئے تحریک انصاف سے بہتر کوئی اور پارٹی نہیں ۔
پی ٹی آئی کی خواتین نے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے25جولائی کو بلے کا انتخاب کریں ۔
***

تبصرے