پی ٹی آئی کی ہر خاتون تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچائے،این اے129میں انتخابی مہم

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

شعبدہ بازی نہیں چلے گی ،25جولائی عمران خان کا دن ہے:کرن علیم خان 


پی ٹی آئی کی ہر خاتون تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچائے،این اے129میں انتخابی مہم
لاہور۔15جولائی:۔( ) تحریک انصاف کی خاتون رہنما مسز کرن علیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ، ووٹرز کسی شعبدہ بازی میں نہیں آئیں گے 25جولائی کا دن عمران خان کا ہے اور انشاء اللہ عوام بلے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔
لاہور کے حلقہ این اے131اور صوبائی حلقے پی پی157اور پی پی158میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ہر خاتون تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچائے گی اور ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں گی ، انہوں نے کہا کہ مسلسل 10سال پنجاب کے حکمران رہنے والوں نے لاہور جیسے بڑے شہر کو مسائل اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا ، آج اس کاسمو پولیٹن شہر کے لوگ پینے کے صاف کو ترس رہے ہیں لاہور شہر سے گزرنے والی اکلوتی نہر کا پانی آلودہ اور سیوریج سے بھرا ہوا ہے حکومتی ادارے غفلت کا شکار ہیں جبکہ شہباز شریف بڑی ڈھٹائی کے ساتھ سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں نے نواز لیگ کا فلاپ ڈرامہ مسترد کر دیا ہے اور احتجاج کی کال پر کان نہیں دھرا ،مستقبل میں بھی نواز لیگ کو ایسی ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
***

تبصرے