این اے131کی پی پی162سے میاں نصیر سمیت لیگی رہنماؤں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
این اے131کی پی پی162سے میاں نصیر سمیت لیگی رہنماؤں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات
منشاء سندھو کے ہمراہ عبدالعلیم خان کا این اے132میں دورہ ،بھٹہ چوک ،پیر کالونی میں خطاب
عمران خان کے حلقے میں عبدالعلیم خان کی انتخابی سرگرمیاں، لاہور کینٹ میں دفاتر کے افتتاح و ملاقاتیں
لاہور۔یکم جولائی:۔( )انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی طرف سے نواز لیگ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے131کے صوبائی حلقے پی پی162جہاں عبدالعلیم خان امیدوار ہیں سے اہم لیگی رہنما میاں نصیر احمد نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ،این اے131سے ہی وارڈ نمبر3سے ن لیگ کے رہنماؤں سرفراز جٹ ، حامد علی اور نیاز جٹ نے ساتھیوں سمیت عبدالعلیم خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کا وعدہ کیا ، عبدالعلیم خان نے این اے132میں پی ٹی آئی کے امیدوار منشا ء سندھو کے ہمراہ دورہ کیا اور وہاں پی پی163کی وارڈ نمبر10میں غلام مصطفی کی طرف سے قائم کردہ مرکزی دفتر کا افتتاح کیا ، حاجی عارف ،ڈاکٹر خادم ،امین حسین ،حاجی کرم،کرنل ماجد اور حاجی بوٹا بھی اس موقع پر موجود تھے، عبدالعلیم خان نے این اے131 بھٹہ چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مخالفین کو پہلی مرتبہ اپنے زور بازو پر الیکشن لڑنا پڑا ہے تو اُن کی سانس پھول گئی ہے ،عوام ان کا ووٹ سمیت بائیکاٹ کریں گے ،انہوں نے کہا کہ قومی حکومت یا کسی اور نعرے کے نام پر دوبارہ اقتدار کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے انشاء اللہ 25جولائی نواز لیگ کے چھکے چھڑائیں گے اور عمران خان اور ان کی پوری ٹیم بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی شریف خاندان اور ان کے حواری دھاندلی کا واویلا کرنا شروع ہو گئے ہیں اور عوام ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ کو اس دھاندلی کا خیال 2013اور2015میں کیوں نہیں آیا؟ عبدالعلیم خان نے قینچی امر سدھو میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ بشارت ، وارڈ 9میں طارق بٹ اور ارشد قصائی اور پیر کالونی والٹن روڈ پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا،انہوں نے فیصل حاکم بھٹی ،چوہدری انور علی جٹ ، میاں عابد ،ساجد عمر اور حاجی منشاء کا این اے131اور پی پی162میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں شکریہ ادا کیا ،عبدالعلیم خان نے سلامت پورہ میں میراج دین ویلفئیر ہسپتال کا افتتاح کیا جس میں ڈاکٹر سردار فرید ظفر اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایسی فلاحی سرگرمیاں ہم سب کیلئے قابل تقلید ہیں اور وہ ایسے منصوبوں میں حصہ ڈالنا اپنے لیے باعث افتخار سمجھتے ہیں ۔
عبدالعلیم خان نے جگہ جگہ ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں بھی حصہ لیا اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے ملک کے ہیرو عمران خان اس حلقے این اے131سے انتخابی معرکہ سر کرنے جا رہے ہیں اور ان کا مقابلہ ایک نا اہل وزیر سے ہے جس نے میڈیا پر شور مچانے اور ریلوے کے محکمے کا بیڑہ غرق کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عبدالعلیم خان کا مختلف علاقوں میں شاندار استقبال کیا گیا ،گل پاشی ہوئی اور نوجوانوں نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے اُن کا خیر مقدم کیا۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں