این اے131:عمران خان کی انتخابی مہم کیلئے پی ٹی آئی کی خواتین میدان میں نکل پڑیں
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
این اے131:عمران خان کی انتخابی مہم کیلئے پی ٹی آئی کی خواتین میدان میں نکل پڑیں
منزہ حسن ،کرن علیم اور دیگر کی ڈور ٹو ڈور مہم ،عمران خان اور عبدالعلیم خان کیلئے کنویسنگ
عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، تبدیلی آکر رہے گی :خواتین رہنماؤں کی گفتگو
لاہور۔5جولائی:۔( )لاہور سے قومی اسمبلی کی حلقہ این اے131میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی انتخابی مہم کیلئے پی ٹی آئی کی خواتین میدان میں نکل پڑیں اور منزہ حسن ،کرن علیم خان اور دیگر خواتین نے لاہور کینٹ ،ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں میں ڈورٹو ڈور انتخابی مہم میں حصہ لیا اور این اے131اورپی پی162سے عبدالعلیم خان کیلئے ووٹ مانگتی رہیں ،ان خواتین نے مختلف گھروں میں عورتوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں اب ملک گیر تبدیلی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ، کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور25جولائی کا الیکشن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں ہر شہری کو تبدیلی کے حق میں ووٹ دے کر اپنا مثبت حصہ ڈالنا چاہیے ، انتخابی مہم میں مسز کرن علیم خان نے خواتین کی خصوصی ٹیمیں تیار کیں ہیں جو این اے131اور پی پی162کی ہر یونین کونسل میں گھر گھر جائیں گی اور پی ٹی آئی کیلئے کنویسنگ میں حصہ لیں گی ، مسز کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ لاہور اور سینٹرل پنجاب میں پارٹی کی مضبوطی اور پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے عبدالعلیم خان نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور انشاء اللہ 25جولائی ہم سب کیلئے کامیابی کی نوید لے کر آئے گا۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں