چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنے انتخابی حلقے این اے 131 ڈیفنس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے


لاہور( )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہناتھاکہ ملک کا 300 ارب لوٹ کر باہر لے جاؤ اور نیلسن مینڈیلا بن کر واپس آ جاؤ، جوبھی حکومت جاتی خزانہ خالی چھوڑ کر جاتی ہے ، ملک کا سب بڑامسئلہ منی لانڈرنگ ہے ، این اے 131 میںآکر کارکنوں کاجذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، 25 جولائی کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، اقتدار میں آکر نوجوانوں کو نوکریاں دینگے، الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے،مدینہ کی ریاست کی بنیاد بھی رول آف لاء پر تھی، موقع ملاتو غریب طبقے کے لئے کام کریں گے، مسلمانوں کا جب عروج شروع ہوا جب وہاں انصاف تھا، جس قوم میں انصاف ہو وہ آگے بڑھتی ہے ،جس قوم میں قانون کی بالاستی ہو وہ آگے بڑھتی ہے ، پاکستان میں سیاحت کوفروغ دینے کے لئے خوبصورت مقامات موجود ہیں، پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، قوم خواب دیکھنا شرو ع کریں گی تو اس کی تعبیر کے لئے جدوجہد کرتی ہے، پاکستان میں انصاف اس کو ملتا ہے جس کے پاس پیسہ ہوتا ہے، چین نے اپنے غریب طبقے کو امیر کرنے کے لئے جدوجہد کی، حکومت میں آکر منی لانڈرنگ کو ختم کرینگے، امیر طبقہ ہرکام کے لئے ملک سے باہر جاتا ہے انہیں پاکستان کی کیاپروا ؟، قانون کی بالادستیسیطاقتور اور کمزور برابری کی بنیادپرانصاف ملتا ہے، نبی نے انسانوں کو قانون کی بالادستی کانظام دیا ، اقتدار میں آکر نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم دیں گے، ایسانظام لے کر آئیں گے جس میں نوجوان خود بزنس کریں گے، چین نے 30 سالوں میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، قانون کی بالادستی سے قوم اوپر جاتی ہے، شہبازشریف اندر سے خوش ہے کہ نوازشریف پکڑ اگیا ہے ،شوکت خانم کینسر کا واحدہسپتال ہے جس میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے انتخابی حلقے این اے 131 ڈیفنس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عبدالعلیم خان ، ولید اقبال ، فراز چوہدری، بلال اسلم بھٹی،فیصل جاوید، شعیب صدیقی سمیت دیگر رہنماء بھی سٹیج پر موجود تھے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ لاہور کے لوگوں آپ سے کہنا چاہتاہوں کہ نیاپاکستان کیاہے ، ایسا پاکستان جس میں امیراور غریب برابر ہوں ، جس میں غریب کے بچوں کومفت تعلیم کی سہولیات میسر ہوں جہا ں گورنمنٹ ہسپتالوں میں غریبوں کامفت علاج ہو ، جہاں نوجوانوں کے کے لئے روزگار کے مواقع میسر ہوں ، انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی معاشرہ قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ، مدینہ کی ریاست نبی ﷺنے بنائی تھی، قانون جب طاقتور سے کمزور کو تحفظ دیتا ہے ، رومن دنیا کی سپر طاقت تھے، رومن کو مسلمانوں نے شکست دی ، مدینہ کی ریاست تھی جدھر انصاف تھا، نبی نے کہاکہ اگر میری بیٹی بھی جرم کرے تو اسے سزا ملے گی، وہ عظیم لوگ بن گئے ، سپر پاوربن گئے ، جوریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لے کر نچلے طبقے کو اٹھا دیتی ہے ، چینا سپر پاور بن گئی چینا نے وہ کام کیا جودنیا مین کوئی بھی نہیں سکتا ستر کروڑ لوگوں کوغربت کی لکیر سے نکالا ، اچھی تعلیم ، اچھی ہیلتھ دی، پاکستان میں انصاف کے لئے میرے پاس پیسہ ہونا چاہئے، اگر میرے پاس پیسے نہیں تو انصاف نہیں لے سکتا ، مغرب میں حکومتیں بے روزگاروں کو پیسے دیتی ہے ، چھوٹے سے طبقے کے لئے سب کچھ ہے، 25 جولائی کو اللہ نے موقع دیا تو ہم نے اپنے غریب طبقے کو اٹھانا ہے ، گورنمنٹ سکولوں میں وہ بہتر تعلیم دیں گے ، عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی سارا دن سڑکوں پر مزدوری کرتاہے ،اگر انہیں یقین ہو کہ گورنمنٹ میں سکولوں میں اچھی تعلیم ملے گی اور اس کا بچہ پڑھ لکھ کر اپنے خاندان کی کفالت کرے گا اور انہیں یقین ہوکہ میری ریاست میرے بچوں کا خیال رکھتی، اگر بیمار ہو تواچھی صحت کی سہولیتیں دیتی ہے اوراگر انصاف لینے جائے تو اسے فری انصاف ملے، میری ساری زندگی جدوجہد میں گزری ہے،کینسر ہسپتال کھولا تو سب نے کہاکہ فری علاج ممکن نہیں، وہاں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہو رہاے، دنیا کا واحد ہسپتال ہے جو غریبوں کا مفت علاج کرتا ہے ،لوگ کہتے کہ پاکستان ویلیفئر سٹیٹ نہیں بن سکتی میں بنا کر دکھاؤں میںآج جو آپ کو کہنا چاہتاہوں کہ یہ ملک قائداعظم اورعلامہ اقبال کا ملک بنے گا، سٹیٹ کسان کے لئے اچھے بیج اور سستی کھاد مہیا کرے گی، نوجوانوں کو روزگار دینا ، تعلیم دینی ، روزگار کے موقع مہیا کرنے ، 50 لاکھ سستے گھر بنانے کا پروگرام ہے ، جہاں نوجوان خود بزنس کریں گے، روزگار ملے گا، میں جو آپ کے سامنے باتیں کر رہا ہوں میں نے جب فیصلہ کیا کہ میں یونیورسٹی بنا ؤں گا میں نے بنائی جہاں یونیورسٹی مین90 فیصد طالبعلموں کوفری تعلیم دی جاتی ہے،92فیصد کو تعلیم مکمل کرنے کے فوری بعد نوکریاں مل گئیں، چھوٹا سا امیر طبقہ ہے انکے بچے ، ان کی چھٹیا ں اور رعیدیں باہر ہوتی ہیں، میں پچھلی گرمیاں گھوما ہوں اور ٹورازم پوائنٹ ڈھونڈے ہیں، اس سے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی، اورسیز پاکستان ملک کاسرمایہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ اللہ نے اس ملک کو سب کچھ دیا ہے ، پاکستان انہوں نے کنگال کر کے چھوڑ دیا جو خالی خزانہ اور فضل الرحمان چھوڑ کر چلی جاتی ہے، انہوں نے پاکستان کو مقروض کر دیاہے اتنے قرضے بڑھا دیئے ہیں ملک کا ہر بچہ بھی ایک لاکھ پچیس ہزار کا مقروض ہے، پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ، میں انشاء اللہ اس ملک سے ٹیکس جی ڈی پی ریشو 9 فیصد سے 18 فیصد جی ڈی پی ریشوتک لے جائیں تو ہمیں قرضے نہیں لینے پڑھے گی ، عمران خا ن نے کہاکہ یہ نہیں کرسکتے یہ کرپٹ اور منی لانڈرنگ ہیں ،کرپشن کے اوپر قابوپائیں گے ، نیب کو مضبوط کریں ، 10 ارب ڈالر ہر سال پاکستان سے منی لانڈرنگ ہو کر باہر جاتے ، منی لانڈرنگ پر قابون پا لیں تو ہمیں قرضوں لینے ضرور ت نہیں رہے گی، جب ہم معاشی حالت دیکھتے ہیں ،ادارے تباہ ہوچکے ، ہم اداروں میں میرٹ لے کر آنا ہے ، ہماری لنگڑی لولی جمہوریت بادشاہت کی وجہ سے تباہ ہوئی ، نوازشریف ، زرداری نے اپناباریا ں لے کر ملک کو تباہ کیا ہے،ہماری حکومت آئے گی تو اداروں کو مضبو کریں گے ۔ انسٹیوشن مضبوط کریں گے ، ایک فیک مینڈیلا پاکستان میں آنے کی کوشش کررہاہے ، ملک کا تین سوارب روپے لوٹ کر باہر لے جاؤں اور پھر منڈیلا کی طرح واپس آ جاؤ، بڑا مارکہ مار کے آ رہے ہیں، میں دیکھ رہا تھا شہبازشریف کہہ رہا تھا کہ میں ائرپورٹ نوازشریف کو لینے جائیں گے ، اندر سے بڑا خو ش ہے ، اپوزیشن کرنا کوئی آسان نہیں ہے ،لوگوں کی پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے ، ن لیگ والوں ہمارے سے پوچھیں دھرنے میں کس طرح ہمارے لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالا تھا، ہم پروٹیسٹ کررہے ہیں کہ ملک میں دھاندلی نہ ہو ، نیوٹرل امپائرہوں ان کے لئے دھاندلی ہو جاتی، ن لیگ والوں ذرا اپوزیشن کر کے دکھاؤں ہم جمہوریت کے لئے کھڑے ہوئے تھے، آپ کرپشن بچانے کے لئے کھڑے ہو رہے ہو اور گاڈ فادر کو بچانے کے لئے باہر نکل رہے ہو ، عمرا ن کا کہنا تھا کہ میں سارے پاکستان میں کئمپن کر رہا ہوں آپ نے میر ی کمپئن کرنی ہے ،آپ نے اس لئے نکلنا ہے یہ آپ کے مستقبل کی جنگ ہے ِ آپ سب نے خاص کر خواتین نے گھر گھر ڈور ڈور کمپئن کرنی ہے ، اور انشاء اللہ 25 جولائی کو نیا پاکستان بنے گا۔

تبصرے