عمران خان کے حلقہ این اے131میں پی ٹی آئی خواتین کی ڈیفنس سے والٹن تک ریلی

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

عمران خان کے حلقہ این اے131میں پی ٹی آئی خواتین کی ڈیفنس سے والٹن تک ریلی 

خواتین کے پی ٹی آئی کے حق میں نعرے ،جگہ جگہ لوگوں کا والہانہ استقبال و خیر مقدم
لاہور۔21جولائی:۔( ) عمران خان کے حلقہ این اے131میں پی ٹی آئی کی خواتین نے ڈیفنس سے والٹن تک ریلی نکالی جس میں پی پی161اور پی پی162کی عورتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مسز کرن علیم خان ، منزہ حسن اور دیگر خواتین رہنماؤں نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جگہ جگہ رک کر لوگوں کے نعروں کا جواب دیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ذہنی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکے ہیں اُن کے پاس اب شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں،نواز لیگ کی آدھی قیادت جیل جا چکی ہے اورباقی جانے کی تیاریوں میں ہے ،کرن علیم خان نے کہا کہ عوام این اے131سے عمران خان کو تاریخ فتح سے ہمکنار کرائیں گے ،ہم 2013میں بھی یہاں سے جیتے تھے اور اب دوبارہ اسی فتح کے جھنڈے گاڑیں گے ، انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ بدھ کے روز سب سے پہلا کام ووٹ ڈالنے کا کریں اور اپنے خاندان کے ہر فرد کی پولنگ میں شرکت یقینی بنائیں ۔
پی ٹی آئی کی خواتین نے معمول کی انتخابی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں اور عبدالعلیم خان کے حلقے این اے129اور پی پی158میں ڈورٹو ڈور انتخابی مہم میں حصہ لیا اور صدر بازار ، مصطفی آباد ،میاں میر ، تاج پورہ اور گڑھی شاہو کے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم میں حصہ لیا ،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ووٹ کو اپنا قومی فریضہ سجھتے ہوئے ضائع ہونے سے بچائیں اور عمران خان کی22سالہ سیاسی جدوجہد کو ثمر آور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔
***

تبصرے