این اے131میں عمران خان کے حلقے نشاط کالونی میں خواتین کے پہلے انتخابی دفتر کا افتتاح


پاکستان تحریک انصاف 
پریس ریلیز

این اے131میں عمران خان کے حلقے نشاط کالونی میں خواتین کے پہلے انتخابی دفتر کا افتتاح 

عمران خان کی انتخابی مہم میں خواتین ہرآول دستہ ثابت ہوں گی ،منزہ حسن ،کرن علیم خان
25جولائی کو پی ٹی آئی کو مردوں سے زیادہ خواتین کے ووٹ ملیں گے ،کارکنوں کا عزم
لاہور۔6جولائی:۔( )لاہور سے عمران خان کے حلقہ قومی اسمبلی این اے131میں خواتین کے پہلے انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے ،نشاط کالونی لاہور کینٹ میں پی ٹی آئی کی رہنما ہما علی شاہ کی طرف سے بنائے گئے اس انتخابی دفتر کا افتتاح سابق ایم این اے منزہ حسن اور عبدالعلیم خان کی اہلیہ مسز کرن علیم خان نے کیا جبکہ سینکڑوں خواتین اس موقع پر موجود تھیں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منزہ حسن اور کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی انتخابی مہم میں خواتین ہرآول دستہ ثابت ہوں گی اور 25جولائی کو ڈبوں سے پی ٹی آئی کو مردوں سے زیادہ خواتین کے ووٹ ملیں گے ،انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کا مزاج بدل چکا ہے ، روائتی سیاست اور کرپشن میں ملوث چہروں کو اب دوبارہ موقع نہیں ملے گا ،انشاء اللہ اب لاہور شہر کی قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر پی ٹی آئی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور عمران خان ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے ،پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ہما علی شاہ نے کہا کہ اپنے قومی ہیرو عمران خان کی انتخابی مہم چلانا ہم سب کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں اور25جولائی کو جیت کی گھڑی تک کوئی خاتون چین سے نہیں بیٹھے اور بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی ۔
اس موقع پر خواتین ورکرز نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور این اے131سے عمران خان اورپی پی162سے عبدالعلیم خا ن کی کامیابی کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لانے اور تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ***












تبصرے