پاکستان عوامی تحریک کے 15رکنی وفد کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ، حمائیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف 
پریس ریلیز

پاکستان عوامی تحریک کے 15رکنی وفد کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ، حمائیت کا اعلان

کپتان کے کھلاڑی لیگیوں پر بھاری: فیصلے کا دن قریب ہے :عبدالعلیم خان کا خطاب
ن لیگی کونسلر اقبال ننھا کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ،پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان 
لاہور۔20جولائی:۔( ) پاکستان عوامی تحریک کے 15رکنی وفد نے تحریک انصاف کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے این اے131اور این اے129میں اُن کی بھرپور حمائیت کا اعلان کیا ہے ،وفد میں سجاد خان ، راجہ محمود عزیز ،ملک صفدر ،ثاقب بھٹی ،شوکت کامران ،ملک محمد امین اعوان ،پرویز بٹ ، اصغر ساجد ، حکیم منصور ، محمد علی ، عدنان ہاشم ،چوہدری عثمان ، ارشد چوہدری ،حاجی برکت ،نواز قادری اور فاروق علوی شامل تھے ،عبدالعلیم خان نے عوامی تحریک کے وفد کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کے کھلاڑی لیگیوں پر بھاری ہوچکے ہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،پنجاب ہی نہیں ملک بھر کا سیاسی مزاج بدل چکا ہے عوام گھسے پٹے اور روائتی کرپٹ نظام سے چھٹکارا حاصل کرکے عمران خان کی قیادت میں صاف اور شفاف نظام لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں جس کا عملی اظہا ر 25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر کیا جائے گا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم زوروں پر ہے ،اب نواز لیگ کو دھاندلی کے بادل منڈلاتے دکھائی دیتے ہیں لیکن یہ دراصل شکست کا یقین ہے،انہوں نے کہا کہ اب کسی بہانے سے نواز اور شہباز اینڈ کمپنی کو انتخابات سے فرار کا موقع نہیں دینگے اور انہیں عوامی عدالت میں ایک اور نا اہلی کا فیصلہ سننا ہوگا۔
عبدالعلیم خان سے مسلم لیگ ن کے کونسلر اقبال ننھا نے ملاقات کی اور اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ، عبدالعلیم خان کی این اے131اور پی پی162میں بھی انتخابی مہم اور ڈورٹو ڈور کنویسنگ جاری ہے جہاں انہوں نے لاہور کینٹ ،ڈیفنس ،والٹن اور ملحقہ علاقوں میں مقامی لوگوں سے رابطہ مہم جاری رکھی اور اُن سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفو ظ بنانے اور انہیں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا نے کیلئے عمران خان کو ووٹ دیں اور اُن کے ساتھیوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ، عبدالعلیم خان کا مختلف علاقوں میں شاندار استقبال بھی کیا گیا ،لوگوں نے اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور زبردست نعرے بازی کی ،عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پنجاب بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 25جولائی کو ہر قیمت پر ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلیں اور موسم کی پروا ہ کیے بغیر اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ 
***

تبصرے