خواتین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں گی:کرن علیم خان


پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

خواتین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں گی:کرن علیم خان 

پی ٹی آئی کی خواتین کا این اے131اور این اے129کے مختلف علاقوں کا دورہ
منزہ حسن ،ڈاکٹرسیمی بخاری، عظمیٰ کاردار،نسیم زہرہ ،زارا بھٹی ،زری رحمان و دیگر کی شرکت 
لاہور۔11جولائی:۔( ) لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے129اور این اے131میں پی ٹی آئی کی خواتین کی انتخابی مہم جاری ہے جنہوں نے مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جہاں خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان ، منزہ حسن اور ڈاکٹر سیمی بخاری کا کہنا تھا کہ خواتین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں گی اور اُن چہروں کو مسترد کر دیں گی جنہوں نے لوٹ مار کا بازار گرم رکھنے ، لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے اور ترقی کی بجائے پاکستان کو پیچھے لے جانے میں کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے ،ملک کی اعلیٰ عدالتوں سے سزا یافتہ اور ان کے حواتی ابھی تک ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی کامیابی کیلئے خواتین25جولائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گی اور گھر گھر انتخابی مہم چلاتی رہیں گی۔
پی ٹی آئی کی خواتین نے عسکری ٹین ، ہربنس پورہ ،نشاط کالونی ، مصطفی آباد ، صدر بازار ،لاہور کینٹ اور ملحقہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں حصہ لیا اور خواتین سے پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ،انہوں نے خواتین ورکرز کی ٹیمیں بھی تشکیل دیں جو 25جولائی کو تحریک انصاف کے پولنگ کیمپوں میں فرائض ادا کریں گی ،اس موقع پر منزہ حسن ، ڈاکٹر سیمی بخاری ، عظمیٰ کاردار ، نسیم زہرہ ، زارا بھٹی ،زری رحمان و دیگر بھی موجود تھیں ۔ ***


تبصرے