خواتین25جولائی کو عمران خان کو وزیر اعظم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرینگی:کرن علیم
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پی ٹی آئی خواتین کا این اے129اور پی پی158میں مختلف علاقوں کا دورہ ،کارنر میٹنگز
خواتین25جولائی کو عمران خان کو وزیر اعظم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرینگی:کرن علیم
نوشین حامد، روبینہ جمیل ، شبنم جہانگیر ، نیلو فر حبیب ، شہناز خان اور دیگر خواتین کی شرکت
لاہور۔12جولائی:۔( )تحریک انصاف کی خواتین نے انتخابی مہم جاری رکھتے ہوئے این اے129اور پی پی157اور 158میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،کارنر میٹنگز منعقد کیں اور ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنے ووٹ کا آزادانہ اور بھرپور طریقے سے استعمال یقینی بنائیں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسز کرن علیم خان نے کہا کہ خواتین 25جولائی کو عمران خان کو وزیر اعظم بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی کیونکہ انہیں یقین ہے کہ مثبت تبدیلی کیلئے صاف اور شفاف قیادت ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن اور لوٹ مار کا راستہ دکھانے والے اب کسی نعرے پر لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے ،وقت آگیا ہے کہ ہم روائتی بوگس نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے 25جولائی کو بلے پر مہریں لگائیں اور این اے129و پی پی158سے عبدالعلیم خان اور پی پی156سے میاں افتخار اور157سے شعیب صدیقی کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
پی ٹی آئی کی خواتین نے ڈور ٹو ڈور کیلئے اپرمال ،لاہور کینٹ ، مصطفی آباد ، جوڑے پل،ہربنس پورہ ،مغلپورہ او ر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے عمران خان کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی،نوشین حامد ، شہناز خان ،روبینہ جمیل ، شبنم جہانگیر ،نیلو فر حبیب اور دیگر پارٹی خواتین بھی اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے پارٹی پمفلٹ تقسیم کیے ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں