خواتین انتخابی مہم کا ہرآول دستہ ثابت ہو ں گی ، 25جولائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گی نواز لیگ کی کرپشن نے سارے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں :کرن علیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
خواتین انتخابی مہم کا ہرآول دستہ ثابت ہو ں گی ، 25جولائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گی
نواز لیگ کی کرپشن نے سارے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں :کرن علیم خان
پی ٹی آئی کی خواتین کی عمران خان کے حلقے این اے131میں کنویسنگ اور کارنر میٹنگز
لاہور۔14جولائی:۔( )تحریک انصاف کی خواتین تمام پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کا ہرآول دستہ ثابت ہوں گی اور عمران خان کی کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گی ،ان خیالات کا اظہار کرن علیم خان نے این اے131میں عمران خان کی انتخابی مہم میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی کرپشن نے سارے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں اور مجرموں کے استقبال نہیں ہوتے بلکہ انہیں سزا بھگتنا ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ درحقیقت نواز شریف اور شہباز شریف اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہیں انہوں نے معصوم پاکستانیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے جس کا جواب ووٹرز ان سے 25جولائی کو خود بھی لیں گے ، کرن علیم خان نے کہا کہ 13جولائی کو لاہور میں لگایا جانے والا سیاسی ڈرامہ فلاپ ہو چکا ،عوام نے کرپٹ رہنماؤں کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا اور اب پولنگ ڈے والے دن بھی ایسے ہی رد عمل کی توقع ہے ،انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام پاکستان کے محفوظ مستقبل اور ملک گیر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے باہر نکلیں اور ثابت کریں کہ ہر شہری با شعور ہے انہوں نے این اے131کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کی خواتین کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں حصہ لیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں