پی ٹی آئی مقبول ترین عوامی جماعت ہے ، 25جولائی ثبوت کا دن ہوگا :کرن علیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
پی ٹی آئی مقبول ترین عوامی جماعت ہے ، 25جولائی ثبوت کا دن ہوگا :کرن علیم خان
خواتین پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گی: پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں گفتگو
لاہور۔20جولائی:۔( ) تحریک انصاف کی این اے131اور این اے129میں خواتین کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے اور کرن علیم خان کی سربراہی میں پارٹی خواتین مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ کر رہی ہیں اورہر گھر میں 25جولائی کوعمران خان کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی جار ہی ہے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مقبول ترین عوامی جماعت ہے جس کا ثبوت پولنگ ڈے والے دن ملے گا ،انہو ں نے کہا کہ مسلسل10برسوں تک پنجاب پر حکومت کرنے والے اپنی نا اہلی اور ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے عمران خان اور پی ٹی آئی پر بے بنیاد الزامات لگانے کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں جس سے ان کا رہا سہا ووٹر بھی بد زن ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ 2015میں عبدالعلیم خان سے شکست کھانے اور بد ترین دھاندلی کرنے والے بد زبانی پر اُتر آئے ہیں جو اُن کی ناکامی کا کھلا اعترا ف ہے ،کرن علیم خان نے کہا کہ خواتین تحریک انصاف کی کامیابی اور فتح میں اہم کردار ادا کریں گی اور عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر دم لیں گی اور نواز لیگ کو دوبارہ کرپشن کا موقع نہیں ملے گا۔
پی ٹی آئی کی خواتین نے این اے129اور پی پی158میں عبدالعلیم خان کی انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں اوردھرمپورہ، تاج پورہ ، انفنٹری روڈ ،میاں میر اور ملحقہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیا ۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں