خواتین 25جولائی کو محفوظ مستقبل کیلئے باہر نکلیں اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیں :کرن علیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
خواتین 25جولائی کو محفوظ مستقبل کیلئے باہر نکلیں اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیں :کرن علیم خان
نواز لیگ 30برسوں میں عوام کی محرومیاں دور نہیں کر سکی :این اے129پی پی158میں خطاب
مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کی خواتین کی انتخابی مہم تیز ، عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم
لاہور۔8جولائی:۔( ) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسز کرن علیم خان نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے25جولائی کو ہر حال میں گھروں سے باہر نکلیں اور پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر اپنا آئینی اور قومی فریضہ سر انجام دیں ،این اے129اور پی پی158کے مختلف علاقوں گلستان کالونی ، علامہ اقبال روڈ ،میاں میر اور ملحقہ علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ 30برس اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کی محرومیاں دور نہیں کر سکی ، گھروں میں چولہے نہیں جل رہے کہیں گیس اور کہیں پانی کے مسائل منہ کھولے کھڑے ہیں ،انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ دیگر ملک ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہیں اور ہم ابھی تک آٹے دال کے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں ، کرن علیم خان نے کہا کہ پاکستان کا محفوظ مستقبل صرف عمران خان سے وابستہ ہے اور وقت آ گیا ہے کہ روائتی کرپٹ نظام کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی کو اقتدار منتقل کیا جائے ۔
کرن علیم خان نے این اے129اور پی پی158میں عبدالعلیم خان کیلئے ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیا ،پی ٹی آئی کی مقامی رہنماروبینہ شاہین اور کنول محمود بھی ان کے ہمراہ تھیں جنہوں نے گھر گھر جا کر بلے کیلئے ووٹ مانگے اور خواتین سے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے دیگر ارکان کو بھی پی ٹی آئی کی حمائیت کیلئے راغب کریں اور 25جولائی کو زیادہ سے زیادہ تعدا د میں ووٹوں کو یقینی بنائیں اورخواتین کے مسائل کے حل کیلئے عمران خان اور عبدالعلیم خان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں