گمراہ نہ کریں، نواز شریف کسی مشن پر نہیں کرپشن پر یقین رکھتے ہیں :عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
گمراہ نہ کریں، نواز شریف کسی مشن پر نہیں کرپشن پر یقین رکھتے ہیں :عبدالعلیم خان
سابق ایم پی اے میاں ریاض ،پی پی پی و لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت
عبدالعلیم خان سے رحمانی برادری کی ملاقات ، دفاتر کا افتتاح اور کارنر میٹنگزکا انعقاد
ایک اور" طوطا "قابو آگیا ، رہی سہی رام کہانی بھی سامنے آئیگی،فواد حسن فواد کی گرفتاری پر تبصرہ
لاہور۔5جولائی:۔( )تحریک انصاف کے این اے129سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اتنے حقائق سامنے آ جانے کے باوجود عوام کو گمراہ نہ کریں،نواز شریف کسی مشن پر نہیں کرپشن پر یقین رکھتے ہیں اور وہ اپنے "کارنامے"چھپانے کیلئے عوامی ہمدریاں حاصل کرنا چاہتے ہیں ،عبدالعلیم خان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقے میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر10 برس کی مسلسل حکمرانی کے باوجود حالات جوں کے توں ہی نہیں مزید خراب ہو چکے ہیں ،عام آدمی انصاف ،تعلیم ،صحت اور زندگی کی بنیادی سہولتوں کیلئے تر س رہا ہے جبکہ اقتدار کے مز لوٹنے والے لندن یاترا میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہا کہ شریف برادرا ن جتنی مرضی کوشش کر لیں اب عوام ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ،عبدالعلیم خان سے سابق ایم پی اے میاں ریاض نے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل کا اعلان کیا،پی پی156سے پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں افتخار بھی اس موقع پر موجود تھے،عبدالعلیم خان نے فواد حسن فواد کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور "طوطا"قابو آ گیا ہے اب کرپشن اور لوٹ مار کی رہی سہی رام کہانی بھی سامنے آ جائے گی ،انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کے طوطے میں چھوٹے میاں اور فواد حسن فواد کے طوطے میں بڑے میاں کی جان ہے اب دونوں اپنی خیر منائیں ۔
عبدالعلیم خان سے رحمانی برادری ،پیپلز پارٹی کے والٹن کنٹونمنٹ بورڈکے کونسلر شریف مغل اور اسلم جٹ ، پی پی162سے لیگی رہنما افتخار علی مغل اور لاہور کینٹ سے ناصر شاہد لودھی نے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا ، این اے131میں رانا تنویر اور عامر خان،پی پی163سے جج مغل ،پی پی162سے شاہد عمران بھٹی ،رانا ساجد ،شاہد سردار کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگز میں شرکت کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ روائتی نظام کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور25جولائی کو تبدیلی کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے بلے پر مہر لگائیں،عبدالعلیم خان نے مختلف انتخابی دفاتر کا افتتاح بھی کیا اور ڈور ٹو ڈور کنویسنگ کی لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار خیر مقدم کیا اور ان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں