کرپشن بچانے کیلئے نواز شریف جلد آصف زرداری سے ہاتھ ملانے والے ہیں:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
کرپشن بچانے کیلئے نواز شریف جلد آصف زرداری سے ہاتھ ملانے والے ہیں:عبدالعلیم خان
کرپٹ عناصر کی جگہ جیل ہے، عوام چور اور ڈاکوؤں کا ہر گز استقبال نہیں کرینگے
گھر گھر صاف پانی دینگے، پنجاب میں شوکت خانم کی طرز پر ہسپتال بنائیں گے :کارنر میٹنگز
عبدالعلیم خان کے این اے129،پی پی157،158میں انتخابی جلسے ،12دفاتر کا افتتاح
لاہور۔10جولائی:۔( ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرپشن بچانے کیلئے نواز شریف جلد آصف زرداری سے ہاتھ ملانے والے ہیں عمران خان وعدے کا پکا ہے اور نواز لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کی باری آ چکی ہے لیکن اب قوم دوبارہ کسی قسم کا این آر او یا "مذاق جمہوریت" نہیں ہونے دے گی اور قوم کا پیسہ لوٹنے والے کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو اسے کٹہرے میں آنا ہوگا ، عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر کی جگہ جیل ہے ، عوام چور اور ڈاکوؤں کا ہرگز استقبال نہیں کریں گے اور ملک کو کرپشن فری بنانے کیلئے25جولائی کو عمران خان اور اُن کی ٹیم کے حق میں فیصلہ دیں گے،عبدالعلیم خان نے گلبرگ سے ن لیگ کے سابق کونسلر حسیب احمد بشیر کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر گھر گھر صاف پانی دے گی اور پنجاب بھر میں شوکت خانم کی طر ز پر جدید ہسپتالوں کا نظام قائم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ استعمال کرنے والوں نے گزشتہ10برسوں میں پنجاب کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، اب انہیں عوام سے ووٹ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے ، ووٹرز ان کا کڑا احتساب کریں گے اور ووٹ کی طاقت سے انہیں بری طرح مسترد کر دینگے ۔
عبدالعلیم خان نے این اے129میں افضال خان اور محمد ساجد ، پی پی157میں شعیب شاہ اور حافظ بلال کی کارنر میٹنگز سے خطاب کیا جبکہ کریم پارک میں جنید ملک اور عمران نذیر چیمہ کے جلسوں سے میں بھی شرکت کی ،عبدالعلیم خان نے میاں عامر جلیل،اصغر بٹ اور محمد سکندر سمیت 12انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا ،انہوں نے مختلف یونین کونسلوں میں ڈورٹو ڈور انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا اور لوگوں کو پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی،عبدالعلیم خان نے صوبائی اسمبلی کے امیدوار شعیب صدیقی اور میاں افتخار کے ہمراہ اُن کے حلقوں پی پی157اور پی پی156کا دورہ بھی کیا اور وہاں مختلف انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں