شریف خاندان کرپشن کرنے پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنا:عبدالعلیم خان




پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز


شریف خاندان کرپشن کرنے پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنا:عبدالعلیم خان 

لیگی رہنما عبدالغفور نمبردار کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،بشپ یعقوب پال کا عبدالعلیم خان کیلئے استقبالیہ
عوام 25جولائی کو اپنے رد عمل کا اظہار بلے پر مہر لگا کر کرینگے :این اے129میں کارنر میٹنگ
لاہور۔11جولائی:۔( ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے129،پی پی158اور 162سے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کرپشن کرنے کی بنا پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنا اور درد دل رکھنے والے پاکستانی دنیا بھر میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کرپشن کے خلاف سخت گیر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں گے اور کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے والے عمران خان اور اُن کی ٹیم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور 30سال سے پنجاب پر حکمرانی کرنے والے نا اہلوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کریں گے ،عبدالعلیم خان نے این اے129کی یونین کونسل201میں پی ٹی آئی رہنما افضال گجر کی جانب سے دیے گئے استقبالیے سے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جسے اب کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ،انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن ڈے کو سنجیدہ لیں اور صبح سے ہی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پولنگ سٹیشنوں پر لے جانے کے انتظامات یقینی بنائیں،این اے131قینچی امر سدھو میں مقامی لیگی رہنما عبدالغفور نمبر دار نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کر دیا ،حافظ فرحت عباس اور شیخ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے،این اے129پی پی158میں کرسچین کمیونٹی کی طرف سے بشپ یعقوب پال نے پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا اور عبدالعلیم خان کا بگھی میں بٹھا کر شاندار استقبال کیا ۔
عبدالعلیم خان نے این اے131میں رات گئے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ عمران خان کی ڈیفنس میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور کارکنوں کو انتظامات کے بارے میں ضروری ہدایات دیں ،انہوں نے این اے131کی پی پی162میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا جن میں گلشن علی کالونی ائیرپورٹ روڈ، والٹن کینٹونمنٹ بورڈ مین بازار میں فہیم خان ،ڈی ایچ اے کمیونٹی میں حافظ فرحت عباس ،ڈی ایچ اے ای بلاک میں فیصل حاکم بھٹی ،بھٹہ چوک میں امجد خان اور راجہ شبیر ،وارڈ نمبر6میں شاہد سردار اور علی امتیاز کی کارنر میٹنگز شامل تھیں جبکہ پارٹی کارکنوں نے جگہ جگہ عبدالعلیم خان کا شاندار خیر مقدم کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالعلیم خان کے نعرے لگائے ۔ ***



تبصرے