نواز شریف کی رام کہانی انجام کو پہنچ چکی ، رونا دھونا کام نہیں آئے گا :عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
نواز شریف کی رام کہانی انجام کو پہنچ چکی ، رونا دھونا کام نہیں آئے گا :عبدالعلیم خان
ماڈل ٹاؤن میں گولیاں برسانے والے شوباز دفعہ 144پر کیوں واویلا کررہے ہیں؟
این اے129سے پیپلز پارٹی کے رہنما معین ٹیما کاتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
عمران خان کے حلقے این اے131میں عبدالعلیم خان کی موٹر سائیکل ریلی و دفاتر کے افتتاح
لاہور۔12جولائی:۔( ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور سے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے نہتے اور معصوم شہریوں پر بلا جواز گولیاں برسا کر 14لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے شو باز اب دفعہ144کے نفاذ پر کیوں واویلا کر رہے ہیں؟اپنے دور حکومت میں نواز لیگ نے اسی لاہور کو ایک سے زائد مرتبہ شہروں کو کنٹینر سے بند کرنے والوں کو مکافات عمل پر کیوں تکلیف ہو رہی ہے؟عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف کی رام کہانی اپنے انجام کو پہنچ چکی اب ان کا رونا دھونا کسی کام نہیں آئے گا اور اُن کی نام نہاد کرپٹ پارٹی قصہ پارینہ ہو گئی ہے جس میں کسی طور دوبارہ جان نہیں ڈل سکتی ، عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والے اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد نواز شریف اب خود کو دودھ کا دھلا ثابت کرنے کی کوشش کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ جان چکے ہیں کہ نواز لیگ انتخابی مہم چلانے سے پہلے ہی ٹھس ہو چکی ہے ،عوام اسے گھاس نہیں ڈال رہے ، اور اب وہ محض سیاسی ڈرامے کی نئی قسط چلانا چاہتے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ قوم کا حافظہ اتنا کمزور نہیں کہ وہ 30برسوں تک پنجاب اور وفاقی حکومت پر قابض رہنے والوں کے دوبارہ جھانسے میں آئے ،کسی مجرم کا کسی بھی مہذب معاشرے میں استقبال نہیں کیا جاتا بلکہ اسے جیل کی راہ دکھائی جاتی ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کے امیدواران بھی انتخابی مہم چھوڑ کر احتجاج میں شامل نہیں ہونا چاہتے اور13جولائی اس پارٹی میں ایک نئی تقسیم لائے گا ،انہو ں نے کہا کہ مارشل لاء کی کوکھ سے جنم لینے والے نواز شریف کو اب وہی ادارے ایک آنکھ نہیں بھا رہے یہ وقت کا جبر نہیں تو اور کیا ہے ۔
عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158میں انتخابی مہم جاری رکھی جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما معین ٹیما نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،انہوں نے عبدالعلیم خان اور عمران خان کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرنے کا وعدہ کیا دوسری طرف عمران خان کے حلقے این اے131میں عبدالعلیم خان نے موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کی جس میں کارکنوں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،عبدالعلیم خان نے پنج پیر کے علاقے میں بھی کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں