نواز لیگ نے جو بویا وہی کاٹنا پڑ رہا ہے،عوام اب بہکاوے میں نہیں آئینگے:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
نواز لیگ نے جو بویا وہی کاٹنا پڑ رہا ہے،عوام اب بہکاوے میں نہیں آئینگے:عبدالعلیم خان
25جولائی کرپشن ، اقربا پروری اور لوٹ مار کے خاتمے کا دن ہوگا ،ووٹرز باہر نکلیں :خطاب
این اے129میں پی ٹی آئی کا تاج پورہ سکیم ، کنال روڈ ، مغلپورہ میں انتخابی جلسوں کا انعقاد
لاہور۔13جولائی:۔( ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے129اور پی پی158سے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے جو بویا آج وہی کاٹنا پڑ رہا ہے شریف اینڈ کمپنی کو یاد رکھنا چاہیے کہ عمران خان کے دیے ہوئے سیاسی شعور کے بعد اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو انجام کا سامنا کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد اگر احتساب ہوا تو شہباز شریف بھی جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ،عبدالعلیم خان نے حلقے میں تاج پورہ سکیم ، کینال روڈ ، مغلپورہ اور ملحقہ علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کرپشن ،اقربا پروری اور لوٹ مار کے خاتمے کا دن ہوگا ، ووٹرز بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے اور نئے درج ہونے والے ووٹرز کی اکثریت بلے کو مینڈیٹ دے گی ، انہوں نے کہا کہ عوام نواز لیگ کی پنجاب میں گزشتہ مسلسل 10سالوں کی کارکردگی سے مکمل طور پر مایوس ہیں ،ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں اور تھانوں کی حالت زار بدلنے کی بجائے مزید خراب ہوئی ہے اور لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ بے گنا ہ شہریوں پر مظالم ڈھانے والے شہباز شریف اور ان کے حواریوں کو اب کونسے انسانی حقوق کی یاد ستا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کی سب کو اجازت ہونی چاہیے لیکن قانون ہاتھ میں لینے اور امن و امان تباہ کرنے کا کسی کو حق نہیں دیا جا سکتا ۔
عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158کے مختلف علاقوں میں انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں ،انہوں نے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم حصہ لیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے 25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں اور نئے پاکستان کی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالیں ، عبدالعلیم خان کا مختلف علاقوں میں شاندار استقبال کیا گیا ،پھولوں پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ کئی علاقوں میں مقامی لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے اور عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں