سیاسی تنہائی مخالفین کا مقدر ہے، تمسخر اڑانے والے خود تماشا بن گئے :عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
سیاسی تنہائی مخالفین کا مقدر ہے، تمسخر اڑانے والے خود تماشا بن گئے :عبدالعلیم خان
چھوٹے میاں بڑے میاں سے ہاتھ کر گئے، مایوس کن شو باسی کڑہی کا آخری اُبال تھا
این اے131پی پی162سے مسلم لیگی رہنما محمد اشرف کی عبدالعلیم خان سے ملاقات و شمولیت
لاہور۔15جولائی:۔( ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چھوٹے میاں بڑے میاں سے ہاتھ کر گئے ، نواز لیگ کا لاہور میں مایوس کن شو باسی کڑہی کا آخری اُبال تھا، واضح ہو گیا ہے کہ شو باز ڈبل گیم کر رہے ہیں اوراقتدار کیلئے اپنے بھائی کے ساتھ ورکرز کو بھی داؤ پر لگانے کیلئے تیار ہیں جنہوں نے آدھی رات کو کارکنوں کو سڑکوں پر بے یارو مددگار چھوڑ کر گھر نیند پوری کرنے کو ترجیح دی ،عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاسی تنہائی نواز لیگ کا مقدر بن چکی ہے، دوسروں کا تمسخر اڑانے والے خود تماشا بننے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میڈیا کے سامنے بڑھکیں مارنے والے کاغذی شیر نواز شریف کے سیاسی تابوت کو خود کاندھا دینے جا رہے ہیں اور اپنی شکست کا یقین ہونے پر ابھی سے دھاندلی کا واویلا شروع کر دیا گیا ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ چند دنوں میں نواز لیگ میں شکست و ریخت کا نیا سلسلہ دیکھنے کو ملے گا اور ریلی میں موجود چند سو افراد نواز شریف کے نام اور سائے سے بھی دور بھاگیں گے ،عبدالعلیم خان سے این اے131اور پی پی162سے مسلم لیگی رہنما محمد اشرف نے ملاقات کر کے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے اور عمران خان کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
عبدالعلیم خان نے این اے131اور پی پی162میں ڈورٹو ڈور انتخابی مہم میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی22سالہ طویل جدوجہد رنگ لانے کو ہے اور پورا ملک عمران خان کی قیادت میں اُس خاموش انقلاب کی طرف گامزن ہے جس میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھتے ہوئے آئندہ کی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے اور انہیں با عز ت شہری کا درجہ دیں گے ،ا نہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ25جولائی کو پورے جو ش و جذبے کے ساتھ باہر نکلیں اور اپنے بچوں کے شاندار مستقبل کیلئے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں ،عبدالعلیم خان نے این اے 131اور پی پی162میں انتخابی دفاتر کا افتتاح بھی کیا ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں