عوام کو غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری دینے والے دوبارہ نہیں آئیں گے ،ڈور ٹو ڈور کنویسنگ
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
25جولائی کو خواتین پی ٹی آئی کی لاج رکھیں گی:کرن علیم خان کا این اے129میں خطاب
عوام کو غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری دینے والے دوبارہ نہیں آئیں گے ،ڈور ٹو ڈور کنویسنگ
پی ٹی آئی خواتین کی این اے131میں اظہر ٹاؤن ،ماڈل کالونی ،ایل ڈی اے کو آرٹرز میں مہم
لاہور۔16جولائی:۔( ) پولنگ ڈے نزیک آنے پر تحریک انصاف کی خواتین کی طرف سے انتخابی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور پی ٹی آئی کی خواتین عمران خان کے حلقہ این اے129اور صوبائی حلقے پی پی158میں سرگرم ہیں جہاں مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی خاتون رہنما مسز کرن علیم خان نے کہا کہ25جولائی کو خواتین پی ٹی آئی کی لاج رکھیں گی اورڈبوں میں بلے کے حق میں مردوں کے مقابلے میں عورتوں کے ووٹو ں کی تعداد کہیں زیادہ ہو گی ،انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور عوام کو غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری دینے والے کسی قیمت پر دوبارہ اقتدار میں نہیں آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ واضح ہو گیا ہے کہ ایک بھائی اقتدار کیلئے دوسرے بھائی کو داؤ پر لگانے کو تیار ہے لیکن عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور انشاء اللہ26جولائی کا سورج عمران خان کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور ملک کو روائتی کرپٹ نظام سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل جائے گا ۔
عمران خان کے حلقے این اے131اور عبدالعلیم خان کے پی پی162میں وارڈ نمبر 1میں شمع صلاح الدین ،اظہر ٹاؤن میں مسز شہزاد احمد ،ماڈل کالونی اور ایل ڈی اے کو آرٹرز میں خواتین کی کارنر میٹنگز منعقد ہوئیں جن سے مسز کرن علیم خان کے علاوہ خواتین رہنماؤں نے خطاب کیا اور عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں بھی حصہ لیا ،انہوں نے گھروں میں خواتین سے اپیل کی کہ وہ پولنگ ڈے والے دن سب سے پہلے ووٹ ڈالیں اور ایک ایک ووٹ کو قیمتی سمجھتے ہوئے اپنے اہل خانہ کو بھی پولنگ سٹیشنوں تک پہنچائیں۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں