نواز لیگ یقینی شکست دیکھ کر مایوسی کا شکار دکھائی دیتی ہے ، خواتین پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں:کرن علیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

25جولائی کو باریاں لینے والی جماعتیں مایوس ہوں گی:کرن علیم خان کا خطاب

نواز لیگ یقینی شکست دیکھ کر مایوسی کا شکار دکھائی دیتی ہے ، خواتین پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں
پی ٹی آئی کی خواتین کی این اے129اور این اے131کے مختلف علاقوں میں مہم 
لاہور۔17جولائی:۔( ) تحریک انصاف کی خاتون رہنما کرن علیم خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو وفاق اور پنجاب میں باریاں لینے والی جماعتیں مایوس ہوں گی اور عوام عمرا ن خان کے اُس ویژن کا ساتھ دینگے جو ملک کو کرپشن سے نجات دلا کر صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگا،این اے129اور پی پی158میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اپنی یقینی شکست دیکھ کر مایوسی کا شکار دکھائی دیتی ہے ،اسی لیے اُن کے رہنما اخلاق سے گری ہوئی گفتگو پر اتر آئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن عمران خان کا تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچائے گا اور بالخصوص پارٹی خواتین جو ہماری جماعت کا اثاثہ ہیں وہ 25جولائی کو کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گی ،کرن علیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی مایوس کن کارکردگی اُن کے آگے آ رہی ہے اور تمام حلقوں میں عوام کی طرف سے ووٹوں کی بجائے سخت مز احمت اور بد ترین رد عمل کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ با شعور شہریوں کو اب بے وقوف بنایا نہیں جا سکتا اور لوگ کسی قیمت پر اُن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق ایم این اے منزہ حسن ، کرن علیم خان اور دیگر خواتین کی قیادت میں این اے129کے علاوہ این اے131اور صوبائی حلقوں پی پی158اور پی پی162میں خواتین کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے ، ڈورٹو ڈور کنویسنگ ہو رہی ہے اورعوام سے بلے کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ ***


تبصرے